Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زکوٰة ، صدقہ ، فطرہ اور دیگرعطیات بڑھ چڑھ کردیں تاکہ ضرورتمندوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے، بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل


  زکوٰة ، صدقہ ، فطرہ اور دیگرعطیات بڑھ چڑھ کردیں تاکہ ضرورتمندوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے، بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 3/13/2024
وفاپرست کارکنان وعوام ، رمضان المبارک میں شہیدوں کے لواحقین اور اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کریں،
 زکوٰة ، صدقہ ، فطرہ اور دیگرعطیات بڑھ چڑھ کردیں تاکہ ضرورتمندوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے، بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔13، مارچ2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تحریک کے شہیدوں کے لواحقین اور اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور ایم کیوایم، غریب ومستحق ناداروں، بیواؤں ، یتیموں اور دیگرضرورتمندوں کی خدمت ، عبادت سمجھ کر کرتی چلی آرہی ہے ۔ اگست2016 ء سے قبل ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے 
شہیدوں کے لواحقین ، اسیر ولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور دیگر غریب ومستحق عوام کی بھرپورمدد کی جاتی رہی ہے ، وفاپرست کارکنان وعوام کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر غیرقانونی وغیرآئینی پابندیوں ،ایم کیوایم میں غداری کے عمل، خدمت خلق فاؤنڈیشن پر قبضے اورشدید مالی مشکلات کے باوجودخلق خدا کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت امریکہ میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے ''وفافاؤنڈیشن'' کے تحت بھی نہ صرف تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی ماہانہ بنیادوں پر نقد امداد کاسلسلہ جاری ہے بلکہ دیگر ضرورت مندوں کی بھی بلاامتیاز رنگ ونسل اور زبان ہرممکن امداد کی جارہی ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان وعوام بالخصوص مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں زکوٰة ، صدقہ ، فطرہ اور دیگرعطیات بڑھ چڑھ کردیں تاکہ تحریک کے شہیدکارکنوں کے لواحقین ، اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اوردیگر ضرورتمندوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان کو بھی ہدایت 
کی کہ وہ رمضان المبارک میں تحریک کے شہیدوں کے لواحقین ، اسیراورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور سفید پوش ضرورتمندوںکی ہرممکن مدد کریں ۔  
٭٭٭٭٭

12/22/2024 12:41:33 AM