جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کی علالت پر
بانی وقائد الطاف حسین کااظہارتشویش
وفاپرست کارکنان وعوام،حافظ حسین احمد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔23، فروری2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کی علالت پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوان کارکنان وہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ حافظ حسین احمد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔
٭٭٭٭٭