میں پاکستان کے عوام خصوصاً جولوگ سوشل میڈیا کوجاننے ، سمجھنے اوراس کے استعمال کے طریقوںسے واقف ہیں،میں انہیںیہ بتاناچاہتاہوں کہ میرے علم میں اس طرح کی متعدد مصدقہ اطلاعات آئی ہیں کہ فوج اورآئی ایس آئی کے جرنیلوں نے پاکستان میں ٹوئٹر کی سروس کو بلاک کردیاہے ۔اس پر میں فوج اورآئی ایس آئی کے جرنیلوں کومتنبہ کرتاہوں کہ اگرانہوں نے اپنے یہ غیرآئینی و غیرقانونی ہتھکنڈے بند نہ کئے تو دنیا جلد دیکھے گی کہ فوج اورآئی ایس آئی کے تمام قسم کے اکاؤنٹس بھی قدرت کی طاقت کی مداخلت سے بند ہوجائیںگے اورمستقبل قریب میںانہیں ان کے کسی بھی اکاؤنٹ میں کچھ نہیں ملے گا۔
الطاف حسین
21 فروری 2024ئ