ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہفتہ 24فروری کوٹک ٹاک پر پاکستان
کے عوام سے براہ راست گفتگوکریںگے اور ان کے سوالات کے جواب دیںگے
گفتگولندن وقت کے مطابق شام 4بجے اورپاکستان وقت رات 9بجے کی جائے گی
لندن … 22 فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات نے اعلان کیاہے کہ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہفتہ 24فروری کوٹک ٹاک پر پاکستان کے عوام سے براہ راست گفتگو کریںگے اور ان کے سوالات کے جواب دیںگے۔ جناب الطاف حسین کی پاکستان کے عوام سے یہ براہ راست گفتگوہفتہ کو قائدتحریک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ @altafhussain_90 پر لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9بجے کی جائے گی ۔ مرکزی شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں تمام پاکستانیوںکودعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر جناب الطاف حسین کی اس براہ راست گفتگومیں پاکستان کے چاروں صوبوںپنجاب ، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شریک ہوسکتے ہیںاورقائدتحریک سے ملک کی موجودہ صورتحال یاکسی بھی موضوع پر براہ راست سوال کرسکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین اس براہ راست گفتگومیں تمام پاکستانیوںسے ان کے سوالات لیںگے اوران کے جوابات دیںگے۔