Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں، میں کسی کا برانہیںچاہتا۔ الطاف حسین


میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں، میں کسی کا برانہیںچاہتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/22/2024

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ٹک ٹاک پر لائیو گفتگو،
 لائیو گفتگو میں ہزاروںکی تعداد میں پاکستان اوردنیاکے مختلف ممالک میں مقیم ہزاروںپاکستا نیوںکی شرکت،جناب الطاف حسین سے گفتگوکرنے والے نوجوانوںاورخواتین کی بڑی اکثریت کاتعلق پنجاب سے تھا
 لائیوسیشن میںشریک افرادمیں زیادہ ترنوجوانوں اورخواتین کاتعلق PTIسے تھا 
'' الطاف بھائی ! آپ ہمیںمعاف کردیجئے، ہم نے آپ کو غلط سمجھا، آپ ملک دشمن اورغدارنہیں ، غدار وہ ہیں جنہوں نے آپ اور آپ کے لوگوںپرمظالم کئے '' گفتگوکرنے والوں کے جذبات
جناب الطاف حسین کے گھر اور دفتر پر احتجاجی مظاہرے کرنے والے سیاسی وسماجی رہنما طارق چوہدری بھی پروگرام میں شریک ہوئے 
'' الطاف بھائی !میںنے آپ کے خلاف مظاہرے کئے، اب مجھے اپنی غلطی کا  احساس ہوتاہے، آپ صحیح ، میں غلط تھا،آپ سے معافی چاہتاہوں '' طارق چوہدری
میرے دل میں کسی کیلئے کوئی نفرت نہیں، میں کسی کا برانہیںچاہتا۔ الطاف حسین

لندن …  22  فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے بدھ کی شام ٹک ٹاک پر اچانک لائیو گفتگوکی اور سیاسی کارکنوں اورمختلف قومیتوںسے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے ون ٹوون گفتگو کی اوران کے سوالات کے جوابات دیے۔اس لائیو گفتگو میں ہزاروںکی تعداد میں پاکستان اوردنیاکے مختلف ممالک میں مقیم ہزاروںپاکستانی سوشل میڈیاایکٹوسٹس نے جوائن کیااور جناب الطاف حسین سے گفتگو کی۔ اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بدھ کی شام جناب الطاف حسین ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ سے ٹک ٹاک لائیوپروگرام کے بارے میں معلومات لے رہے تھے ،اس دوران سہیل خانزادہ نے انہیں دکھانے کیلئے ٹک ٹاک لائیو کی ٹیسٹنگ شروع کی ہی تھی کہ ٹک ٹاک پر نوجوانوںنے جناب الطاف حسین کوٹک ٹاک پرلائیودیکھ کر جوائن کرناشروع کردیا۔دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں بڑی تعداد میں نوجوانوںنے اس ٹک ٹاک لائیوکوجوائن کرلیااورجناب الطاف حسین سے سلام دعااور غیررسمی بات چیت شروع کردی۔ جناب الطاف حسین نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔اگرچہ یہ ایک غیراعلانیہ اور محض ٹیسٹنگ لائیوپروگرام تھالیکن تھوڑی ہی دیر میں جناب الطاف حسین سے لائیو گفتگو کرنے والوںکی بہت بڑی تعداد اس پروگرام کوجوائن کرچکی تھی۔ اس لائیوپروگرام کو جوائن کرنے والے نوجوان، بزرگ، خواتین اوریوتھ کاتعلق نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروںسے تھابلکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجئم، فرانس، اسپین، آسٹریلیا، آئرلینڈ، یونان اوردیگر مغربی ممالک سے بھی بہت بڑی تعداد میں لوگوںنے اس لائیوٹک ٹاک کوجوائن کرکے جناب الطاف حسین سے گفتگو کی ۔ گفتگوکرنے والے نوجوانوںاورخواتین کی بڑی اکثریت کاتعلق پنجاب سے تھا۔ اس کے علاوہ پختونخوا، بلوچستان ، سندھ اورآزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگوکی۔اس لائیوٹک ٹاک میںشریک افرادمیں زیادہ ترنوجوانوں اورخواتین کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھاجن میں بعض پی ٹی آئی اوورسیز کے عہدیداران بھی تھے۔ 
جناب الطاف حسین سے گفتگو کرنے والے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے تقریباً تمام ہی افرادنے جناب الطاف حسین سے اپنے اپنے الفاظ میں نہایت دردمندی سے کہا '' الطاف بھائی ! آپ ہمیںمعاف کردیجئے، ہم نے آپ کو غلط سمجھا، ہمیں آپ کے بارے میں بہت گمراہ کیاگیاتھا، ہمیں یہی بتایاگیاتھاکہ آپ ملک دشمن ہیں، غدار ہیں، آپ ہمارے دشمن ہیں، آپ بہت خراب ہیں،آپ کی تنظیم ایک دہشت گرد تنظیم ہے ،پہلے سوشل میڈیانہیں تھاتوہم حقائق سے ناواقف تھے لیکن آج ہم سوشل میڈیاپر آپ کی 80ء اور90ء کی دہائی کی تقریریں سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں،آپ نے ملک کے نظام کی تبدیلی کا پیغام دیاتھا لیکن ہمیں آپ کے بارے میں الٹا بتایا گیا، ہم آپ سے بہت شرمندہ ہیں،ہم آپ سے معافی چاہتے ہیں، ہم نے سمجھ لیاہے کہ آپ ملک دشمن اورغدارنہیں ، غدار وہ ہیں جنہوں نے آپ اور آپ کے لوگوںپرمظالم کئے ، پہلے ہم سمجھتے تھے کہ آپ کے کارکنوں پر فوج اوررینجرز جوایکشن کررہی ہے وہ درست ہے لیکن آج جب انہوں نے پنجاب اورپختونخوا میں جس طرح ظلم کئے ہیں اورپی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں، بزرگوںاورخواتین کوگرفتارکرکے انہیںاوران کے اہل خانہ کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں،آج ہم پر جو مظالم ہوئے ہیں اس نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیںاوراب ہم سمجھ گئے ہیں کہ آپ لوگ مظلوم ہیں ''۔ جناب الطاف حسین نے معافی مانگنے والے ہرایک کویہی جواب دیاکہ '' آپ نے حقائق کوجان لیاہے اورآپ کواحساس ہوگیاہے، یہی کافی ہے ، اب آپ کوچاہیے کہ ہرجگہ ظلم کوظلم کہیں اورظلم کے خلاف آوازاٹھائیں''۔ 
جناب الطاف حسین سے گفتگوکرنے والوں اورلائیوٹک ٹاک میں شرکت کرنے والے بعض افراد وہ بھی تھے جنہوںنے ماضی میں لندن میں جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اورایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہروںمیں شرکت کی تھی جواپنی شرمندگی کااظہارکررہے تھے۔ ان میں لندن کے ایک سرگرم سیاسی وسماجی رہنما طارق چوہدری بھی شامل تھے ۔ طارق چوہدری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ '' الطاف بھائی ! میں نے آپ کے گھراوردفترکے سامنے کئی احتجاجی مظاہرے کئے تھے، اس وقت میں بھی آپ کے بارے میں گمراہ تھا، میں آ پ کا شدید مخالف تھا لیکن اب مجھے اپنی غلطی کاشدید احساس ہوتاہے، آج میں اس پروگرام میں برملاکہتاہوں کہ اس وقت آپ صحیح تھے، میں غلط تھا، میں آپ سے بہت شرمندہ ہوں اور معافی چاہتاہوں '' ۔جناب الطاف حسین نے طارق چوہدری سے کہاکہ آپ کواپنی غلطی کااحساس ہوگیاہے، یہی بہت ہے ، میرے دل میں کسی کے لئے کوئی نفرت نہیں، میں کسی کے لئے برانہیںچاہتا۔ جناب الطاف حسین نے کہامجھے اس بات کا افسوس ہے کہ مجھے غلط سمجھاگیا، میرے بارے میں پاکستان کے عوام کوگمراہ کیا گیا ، میں پاکستان کامخالف نہیں،میںعوام کوغلام بنانے والے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کامخالف ہوں، میں فوج کانہیں فوج کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں،میںنے مہاجروں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد شروع کی لیکن میں کسی بھی قوم کے خلاف نہیں،میں پاکستان اورتمام 
پاکستانیوں کی بھلائی چاہتا ہوں۔ 
اس موقع پرتحریک انصاف سے وابستہ بیشترافرادنے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ملکرنظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کی درخواست کی، بعض افراد نے ملک کے موجودہ حالات پر اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے جناب الطاف حسین نے تسلی بخش جوابات بھی دیے۔لائیوٹک ٹاک کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کواپنے درمیان پاکراورتمام شرکاء سے گفتگوکرنے کوسراہا۔ بعض افراد نے جناب الطاف حسین سے پہلی مرتبہ براہ راست گفتگو کرنے پراپنی بے پناہ خوشی اورعقیدت کااظہارکیا۔ بعض نوجوانوں اور خواتین نے جناب الطاف حسین سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح ٹک ٹاک پر لائیوآکرپاکستانی عوام سے گفتگو کیا کریں، لوگ آپ سے براہ راست بات کرناچاہتے ہیںاورآپ کوسنناچاہتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے جلد ہی ٹک ٹاک پر لائیوآکرگفتگوکرنے پر آمادگی کا اظہارکیا۔پروگرام میں بعض صحافیوں نے بھی شرکت کی ،سیاسی صورتحال کے بارے میں جناب الطاف حسین سے مختلف سوالات کئے اوران سے تفصیلی انٹرویو کی درخواست کی۔ اس موقع پربعض ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں نے بھی 
جناب الطاف حسین سے گفتگوکی ، ایک نوجوان نے ایم کیوایم کاتنظیمی ترانہ گاکرجناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت کااظہارکیا۔ یہ ٹک ٹاک لائیو گفتگو اور سوال جواب کاسلسلہ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہاجسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا ۔ 
٭٭٭٭٭


12/21/2024 10:48:22 PM