سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمیں آتشزدگی کے واقعہ میںجاں بحق ہونے والے نثاراحمد کے اہل خانہ سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کا اظہارتعزیت
جناب الطاف حسین کا آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کرزخمی ہونے والے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف سے بھی اظہار ہمدردی کااظہارکیااور جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔ 13، فروری2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمیں آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن نثاراحمد کے اہل خانہ اور دیگراسٹاف کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے نثاراحمد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نثاراحمد کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ جناب الطاف حسین نے آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کرزخمی ہونے والے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیااور ان کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔
٭٭٭٭٭