Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ایم کیوایم نے 8 فروری کے انتخابات کیلئے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا


بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ایم کیوایم نے 8 فروری  کے انتخابات کیلئے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
 Posted on: 2/4/2024 1
بانی وقائدجناب الطاف حسین کی ایم کیوایم نے 8 فروری
 کے انتخابات کیلئے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
 ایم کیوایم نے مجموعی طور پر 80 امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا قومی اسمبلی کی 27،سندھ اسمبلی کی53 نشستوںپر امیدوار شامل ہیں 
ایم کیوایم نے 8 خواتین امیدواروںکی حمایت کی ہے جن میں
 قومی اسمبلی پر 3  اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستیںشامل ہیں
 امیدواروںکے ناموں کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے لندن سے لائیووڈیوبریفنگ میں کیا
لندن…4  فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد کرنے والی ایم کیوایم نے 8 فروری 2024ء کوہونے والے عام انتخابات کیلئے آج اپنے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروںکے ناموںکااعلان کردیا۔ ناموں کااعلان رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے لائیو وڈیو بریفنگ میں کیا۔ وڈیوبریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا ، ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت،رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر اور ایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان،رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ارشدحسین، محفوظ حیدری ، علی تراوش، سفیان یوسف، عاطف شمیم اورحسان بٹ نے بھی گفتگوکی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی توثیق ومنظوری سے کراچی سے قومی اسمبلی کی 19، صوبائی اسمبلی کی 36 نشستوں، حیدرآباد سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشتوں، میرپورخاص سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک ، جھڈو سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست ، ٹنڈوالہ یارسے قومی اسمبلی کی ایک نشست اورصوبائی اسمبلی کی ایک نشست، سکھر سے صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں، نوابشاہ سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست، سانگھڑسے قومی اسمبلی کی ایک نشست ،صوبائی اسمبلی کی 2نشستوں ،شکارپور اور جیکب آبادسے صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا۔ ایم کیوایم نے پنجاب کے شہروں ملتان سے قومی اسمبلی کی ایک نشست اور مظفرگڑھ سے بھی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر امیدوارکی حمایت کا اعلان کیا۔ اس طرح ایم کیوایم نے مجموعی طور پر80 امیدواروں کی حمایت کااعلان کیاہے جن میں قومی اسمبلی کی 27اورسندھ اسمبلی کی 53 نشستیں شامل ہیں ۔ان 80 جنرل نشستوں میں ایم کیوایم نے 8خواتین امیدواروںکی حمایت کی ہے جن میں قومی اسمبلی پر 3  اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں شامل ہیں۔ 

5/2/2024 4:31:36 AM