Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آئین میں ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ اگرکوئی جرنیل سیاست میں مداخلت کرے تواسے عہدے سے برطرف کیا جاسکے۔الطاف حسین


 آئین میں ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ اگرکوئی جرنیل سیاست میں مداخلت کرے تواسے عہدے سے برطرف کیا جاسکے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/28/2024
 آئین میں ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ اگرکوئی جرنیل سیاست میں مداخلت کرے تواسے عہدے سے برطرف کیا جاسکے۔الطاف حسین
 عوام کس پارٹی کوووٹ دیںیہ مشورہ دیناآرمی چیف کا کام نہیں
فوج کی ایجنسیوںکی جانب سے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے 
 اگر چیف جسٹس سپریم کورٹ اورچیف الیکشن کمشنرآزاد امیدواروں کے خلاف اقدامات پر خاموش رہیںگے تووہ ان مظالم اورگناہ میں شریک ہوںگے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاعوام سے خطاب

لندن…28  جنوری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے آئین میں ایک ایسی ترمیم ہونی چاہیے کہ اگر فوج کاکوئی جرنیل    سیاست میں مداخلت کرے تواسے اس کے عہدے سے برطرف کیا جاسکے اورسیاست میں مداخلت پر ا س کاکورٹ مارشل کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات لندن سے وڈیولنک کے ذریعے  عوام سے لائیو خطاب کرتے ہوئے کہی جو سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے الیکشن کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ پاکستان میں ایک کھیل کھیلاجارہاہے ، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے سیاستدانوں، تاجروں، صنعتکاروں اورطلبہ سے ملاقاتیں کررہے ہیں، خطابات کررہے ہیں ۔ انہوںنے سوال کیا کہ آخرآرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کو ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟جناب الطاف حسین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے اسلام آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ملک کے نظام کے بارے میںمختلف باتیں کی ہیں وہیں نوجوانوںکویہ بھی تلقین کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں ان سیاسی جماعتوںکوووٹ دیںجو ان کے لئے کام کرسکیں۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ عوام الیکشن میں کس پارٹی کوووٹ دیںیہ مشورہ دیناآرمی چیف کا کام نہیں، یہ عوام کی مرضی اوراختیارہے کہ وہ کس پارٹی کوووٹ دیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آرمی چیف نے طلبہ سے خطاب میں یہ بھی فرمایا ہے کہ آئین میں یہ ترمیم ہونی چاہیے کہ جو رکن اسمبلی کام نہ کرے اسے ایک سال بعد یامڈٹرم کے ذریعے ہٹادیناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ یہ  آرمی چیف کاکام نہیں بلکہ پارلیمنٹ کااختیارہے۔آرمی چیف کی جانب سے اس قسم کی باتیں اورسیاسی مشورے دراصل سیاسی معاملات میں مداخلت ہیںاورفوج کے جرنیلوںکاسیاسی معاملات میں مداخلت کرنافوج میں لئے گئے اپنے عہد کوتوڑنا اور سراسر غیرآئینی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آئین میں یہ ترمیم کیوں نہ کی جائے کہ فوج کاجوجنرل اپنے حلف کوتوڑے اور سیاسی معاملات میں مداخلت کرے اسے ایک سال بعد اس کے عہدے سے برطرف کردیاجائے اوراس کاکورٹ مارشل کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک کے ہرسویلین ادارے کے اعلیٰ عہدوںپر فوج کے افسران تعینات ہیں جو سراسر آئین کے خلاف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کی ایجنسیوںکی جانب سے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے ،جس کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے آزادامیدواروںکودھمکیاں دی جارہی ہیں، پیراملٹری رینجرز آزادامیدواروںاوران کے حامیوں کو گرفتارکررہی ہیں۔ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار نثار پہنوراوران کے بیٹے محسن پہنورکوگزشتہ دنوں گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اب تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیااوروہ کئی روز سے لاپتہ ہیں۔اسی طرح مختلف شہروںسے PTI کے امیدواروںکو بھی گرفتارکیا جارہا ہے ،ان کے گھروںپر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ فوج اور پیراملٹری رینجرز کے یہ ایکشن کیا ان کے حلف سے غداری نہیں؟انہوں نے کہاکہ اگرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ان اقدامات پرکوئی ایکشن نہیں لیںگے اوراس پر خاموش رہیںگے تووہ ان مظالم اورگناہ میں شریک ہوںگے۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے کہاکہ ملک کوفوجی جرنیلوں کی مداخلت سے نجات دلانے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے انہیںمیدان عمل میں آناہوگا۔ 
٭٭٭٭٭


5/1/2024 6:21:53 PM