غداران ِ قوم نے پتنگ کواپناانتخابی نشان بنالیا ہے،لہٰذامہاجرعوام
الیکشن میں پتنگ پرہرگز مہر نہ لگائیں ۔رابطہ کمیٹی
غداروںکوووٹ دیناشہیدوںکے لہوکی توہین کرنے اور
شہیدوں کی قبروں پر کوڑے مارنے کے مترادف ہے
لندن … 25 جنوری 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پتنگ ہمیشہ سے ایم کیوایم کاانتخابی نشان رہاہے لیکن 22 اگست 2016ء کے بعد جہاں تحریک اور قوم سے غداری کرنے والوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی بنائی ہوئی ایم کیوایم پرقبضہ کرلیاہے وہیںانہوںنے ایم کیو ایم کے انتخابی نشان پتنگ پربھی قبضہ کرلیاہے اورغدارانِ قوم نے انتخابات کے لئے پتنگ کواپناانتخابی نشان بنالیا ہے اور مہاجرعوام کوگمراہ کرنے کے لئے غداروں کی جانب سے یہ کہاجارہاہے کہ چونکہ پتنگ الطاف بھائی کانشان ہے لہٰذاعوام اسی کو ووٹ دیں۔ رابطہ کمیٹی عوام کوواضح الفاظ میں آگاہ کرتی ہے کہ اس وقت پتنگ غداروںکا انتخابی نشان ہے لہٰذا مہاجرعوام الیکشن میں پتنگ پرہرگز مہر نہ لگائیں کیونکہ پتنگ پر مہر لگانے کا مطلب غداروںکوووٹ دینا ہے اور غداروںکوووٹ دیناشہیدوںکے لہوکی توہین کرنے اورشہیدوں کی قبروں پر کوڑے مارنے کے مترادف ہے۔
٭٭٭٭٭