ٹریفک حادثہ میں حیدر آباد کے کارکن عبدالمجید راجپوت کے بھتیجے کے جاں بحق ہونے پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔7دسمبر 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ٹریفک حادثہ میں ایم کیوایم حیدر آباد کے کارکن عبدالمجید راجپوت کے بھتیجے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارن کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفر دوس میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ،آمین
٭٭٭٭٭