Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کراچی سمیت کئی شہروں سے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے


  بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کراچی سمیت کئی شہروں سے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
 Posted on: 12/24/2023


 بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کراچی سمیت کئی شہروں سے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے 
 وفاپرست امیدواروںنے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص ، نوابشاہ،ٹنڈوالہ یار، جامشورو، عمرکوٹ اوردیگرشہروں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
 سندھ کے علاوہ پنجاب کے شہروں ملتان، منڈی بہاؤالدین، چینوٹ ، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات اور بلوچستان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے 
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شہیدوں، لاپتہ اور اسیر وں کے اہل خانہ اور وفاپرست کارکنان اور مختلف شعبوں اورقومیتوںسے تعلق رکھنے والے نوجوا ن، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں

لندن…24  دسمبر 2023ء 
8فروری 2024ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں سے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے کارکنوںاور ہمدردوں کی آرا کی روشنی میں 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیا تھا۔بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کو سینکڑوںکی تعداد میں انتخابی فارمز موصول ہوئے تھے۔رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اوردیگرذمہ داروں پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے ان انتخابی فارمز کی جانچ پڑتال کی اور متعلقہ یونٹوں، سیکٹروںاور زونوں کے وفاپرست کارکنان سے مشاورت کے بعد ان امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے گئے ۔ ایم کیوایم کے ان وفاپرست امیدواروںنے سندھ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص ، نوابشاہ،ٹنڈوالہ یار، جامشورو، عمرکوٹ اوردیگرشہروں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سندھ کے علاوہ پنجاب کے شہروں ملتان، منڈی بہاؤالدین، چینوٹ ، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات اور بلوچستان سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ ایم کیوایم کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ایم کیوایم کے شہیدوں، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ اور وفاپرست کارکنوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں اورقومیتوںسے تعلق رکھنے والے نوجوا ن، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 
٭٭٭٭٭

12/21/2024 11:36:02 PM