Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے


ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ  یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے
 Posted on: 12/8/2023
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ
 یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے
جناب الطاف حسین کا خطاب لندن وقت شام 4بجے اور پاکستان وقت رات 9بجے ہوگا 
 ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ شہداء کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی 

لندن … 8  دسمبر 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ تحریکی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروز ہفتہ یوم شہدا انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین یوم شہدا کے موقع پراہم خطاب کریںگے۔ قائد کایہ خطاب لندن وقت شام 4بجے اور پاکستان وقت رات 9بجے ہوگا جوسوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاجائے گا۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اور ہمدردوںسے کہاکہ وہ شہیدوںکوایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں اورانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ رابطہ کمیٹی نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شہداء کی قبروں پرجاکرفاتحہ خوانی کریں اور اگرانہیں انتظامیہ کی جانب سے زبردستی روکا جائے تووہ کسی قسم کی مزاحمت نہ کریں اورواپس آجائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے اوورسیز یونٹوں سے بھی کہاکہ وہ یوم شہداکے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں۔
٭٭٭٭٭ 

12/21/2024 10:49:35 PM