Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین


تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 11/19/2023


تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 آصف صدیقی نے 1992ء کے کٹھن دورمیں تحریک کیلئے دن رات کام کیا
 انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںآصف صدیقی مرحوم کیلئے قرآن خوانی کے موقع پر گفتگو


لندن …  19 نومبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے بزرگ کا رکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق رکن آصف صدیقی مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف صدیقی بہت محنتی، ثابت قدم اوروفادارساتھی تھے، تحریک کیلئے ان کی بہت خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوںنے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مرحوم کیلئے کی گئی قرآن خوانی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ قرآن خوانی میں آصف صدیقی مرحوم کے صاحبزادے طارق صدیقی، مرحوم کی صاحبزادیوں،دیگراہل خانہ اوررشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطا نیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، مختلف یونٹوں کے کارکنوں ، خواتین اورہمدردوں نے شرکت کی ۔جناب الطاف حسین نے اپنی گفتگو میں 1992ء اپنے لندن آنے کے بعد آصف صدیقی مرحوم کی تنظیمی خدمات اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ آصف صدیقی نے 1992ء کے آپریشن کے کٹھن دورمیں تحریک کے لئے دن رات کام کیا، انہوں نے تنظیمی امورکے ساتھ ساتھ سیکریٹریٹ کے انتظامی امورمیں بھی بہت خدمات انجام دیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آصف صدیقی مرحوم نے ان کے ذاتی طورپربھی ان کی بہت خدمت کی ۔ وہ ذاتی طورپر بھی ایک نیک انسان تھے ، اسی وجہ سے آج نہ صرف میں بلکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جہاں جہاں تحریک کے کارکنان موجود ہیں ،سب ہی ان کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے آصف صدیقی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ آصف بھائی کی خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، ہم ان کے لئے ہمیشہ دعاگورہیںگے۔ جناب الطا ف حسین نے تمام ساتھیوں سے کہاکہ وہ جب بھی دعاکریں تو آصف صدیقی مرحوم کوبھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آصف صدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورانہیںاپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے ۔ 
٭٭٭٭٭


12/21/2024 11:53:45 PM