ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تقریرکی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف بزرگ رکن آفتاب بقائی اور ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی آئینی درخواست دائر کردی گئی
لاہور… 17 نومبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تقریرکی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج اوربزرگ رکن آفتاب الدین بقائی اورسینئر وکیل ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔ لاہورہائیکورٹ نے مقامی وکیل کی جانب سے دائرکردہ ایک آئینی پٹیشن نمبر 22093/2015 کے تحت 2015ء میں جناب الطاف حسین کی تقریرپر نشرو اشاعت پر پابندی عائد کردی تھی۔ ممتازقانون داںمرحومہ عاصمہ جہانگیرنے اس وقت پابندی کے کیس میں جناب الطاف حسین کی پیروی کی تھی۔ اب بزرگ رکن آفتاب الدین بقائی اور ادریس علوی ایڈوکیٹ کی جانب سے پابندی کے خلاف جمعرات 16نومبر کو لاہورہائیکور ٹ میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی گئی ہے ، اس کیس میں جنید لغاری ایڈوکیٹ، سعدیہ غوری ایڈوکیٹ اورابوزرایڈوکیٹ پیروی کررہے ہیں۔