Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ الطاف حسین


 کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت  افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/26/2023

کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت
 افسوسناک ہے۔ الطاف حسین
فائر یا ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باوجود اس شاپنگ سینٹر کواین او سی کس طرح دیدی گئی ؟ جولوگ اس کے ذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی ہوناچاہیے۔ الطاف حسین 
 میں اورمیر ے تمام کارکنان آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق اور جھلسنے والوں کے اہل خانہ کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
لندن… 26  نومبر2023ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے ہولناک واقعہ اوراس میں 11افراد کے جاں بحق اور 35 افراد کے جھلسنے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ اب تک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق اس شاپنگ سینٹر میں کوئی ایمرجنسی یافائرایگزٹ نہیں تھاجوکہ قواعدکے مطابق رہائشی اورکمرشل بلڈنگز کیلئے ایک بنیادی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی وجہ سے اتناجانی نقصان ہوا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہوناچاہئیں کہ فائر یا ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باوجود اس شاپنگ سینٹر کواین او سی کس طرح دیدی گئی ۔جولوگ اس کے ذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی ہوناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے ہولناک آتشزدگی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورمیری ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ انہوں نے اس واقعہ میںجھلسنے والوں کی زندگی اور صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 
٭٭٭٭٭


12/22/2024 12:01:40 AM