Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل ِ میلاد منعقد کی گئی


ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل ِ میلاد منعقد کی گئی
 Posted on: 11/3/2023
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لندن میں محفل ِ میلاد منعقد کی گئی
 محفل ِ میلاد میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت ،حمد،نعت اوردرودوسلام پیش کیاگیا
غزہ پر اسرائیلی بمباری اورحملوں میں شہید کئے جانے والے مظلوم فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعاکی گئی
لندن …  3  نومبر 2023ئ
 ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن شعبہ خواتین کے زیراہتمام ہفتہ کو لندن میں محفل ِ میلاد منعقد کی گئی۔ محفلِ میلاد لندن میں ایجویئرکے واٹلنگ کمیونٹی سینٹرمیںمنعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں، ذمہ داروںاور ہمدرد خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیاگیاجس کے بعد خدائے بزرگ وبرتر کی شان میں حمدشریف پیش کی گئی۔ثناء خواں خواتین نے نبی آخرالزماںسرکارِدوعالم حضرت محمد مصطفےٰ ۖکی شان اقدس میں خوبصورت نعتوں کی شکل میں گلہائے عقیدت پیش کئے اوراولیائے کرام سے اظہارعقیدت میں منقبتیں بھی پیش کیں ۔محفل کے آخری حصے میں سرکارِدوعالم ۖ کے حضور درودسلام پیش کیاگیا جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔اختتام پر دعا کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اورحملوں میں شہید کئے جانے والے مظلوم فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعاکی اور زخمیوںسمیت تمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہارہمدردی کیا ۔ اس موقع پر گزشتہ دنوں فائرنگ سے شہید کئے جانے والے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزرمحمدیوسف خان شہید کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا اورمحمدیوسف شہید، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سابق انچارج مرحومہ صفیہ اکبر، مرحوم عادل اکبر، مرحومہ ہاجرہ ارم، احمدامام مرحوم، ڈاکٹر عمران فاروق شہیداورڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے اورایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی اورتحریک کی کامیابی کے لئے بھی دعاکی گئی ۔ محفلِ میلا د کی کارروائی فیس بک پر ایم کیوایم کے آفیشل پیج پر براہ راست نشر کی گئی۔ 






































12/21/2024 11:28:49 PM