Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدیوسف کے بہیمانہ قتل کے سانحے پر تین روزتک سوگ منایاجائے گا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ


  ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدیوسف کے بہیمانہ قتل کے سانحے پر تین روزتک سوگ منایاجائے گا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
 Posted on: 10/23/2023

 ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدیوسف کے بہیمانہ قتل کے سانحے پر تین روزتک سوگ منایاجائے گا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ 
 بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
 محمدیوسف کی شہادت ایم کیوایم کیلئے بہت بڑااورناقابل تلافی نقصان ہے
 پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود کارکنان محمدیوسف شہید کی شہادت پر تین روز ہ سوگ کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، بازؤوںپرسیاہ پٹیاں باندھیں، شہید کوخراج عقیدت پیش کریں۔ رابطہ کمیٹی
لندن …  23  اکتوبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر محمدیوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محمدیوسف کابہیمانہ قتل ایک بڑاسانحہ ہے اوراس سانحے پر ایم کیوایم کی جانب سے تین روزتک سوگ منایاجائے گا۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی۔ اجلاس میں محمدیوسف شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ محمدیوسف کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں ان کی دکان پر نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں مارکرشہید کیاجب وہ معمول کے مطابق صبح کے وقت اپنی دکان کھولنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدیوسف کی شہادت ایم کیوایم کیلئے ایک بہت بڑااورناقابل تلافی نقصان ہے ، یہ ایسا سانحہ ہے جس پرنہ صرف ساؤتھ افریقہ بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جہاں جہاں ایم کیوایم کے کارکنان موجود ہیں وہ شدیددلی صدمے ا وررنج والم میں مبتلا ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود ایم کیوایم کے کارکنوںسے اپیل کی کہ وہ محمدیوسف شہید کی شہادت پر تین روز ہ سوگ کے سلسلے میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں،بازؤوںپرسیاہ پٹیاں باندھیں، شہید کو خراج عقیدت پیش کریںاورجہاں جہاں جتنے بھی قرآن مجید یا سورتیں پڑھیں اس کی تفصیل سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کو ضرورآگاہ کردیں تاکہ انہیں بخشاجائے اور محمدیوسف شہید کو ایصال ثواب پہنچایا جائے ۔ دریں اثناء اس سانحہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کل بروز منگل لندن وقت شام 4بجے ایک وڈیوبریفنگ بھی کریگی جوسوشل میڈیاپر براہ راست نشر کی جائے گی۔ 
 


9/17/2024 6:00:39 PM