Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آہ …محمدیوسف شہید!!!


آہ …محمدیوسف شہید!!!
 Posted on: 10/23/2023
آہ …محمدیوسف شہید!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لندن۔۔۔23، اکتوبر2023ئ
آہ …محمدیوسف شہید!
آج تم ہم سے کیاجُدا ہوئے کہ مجھ سمیت تمام پرانے سینئر ترین اور نئے ساتھی بھی تمہاری ابدی جدائی کا غم لیے اپنی اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے ہاتھوں کواُٹھائے دعا گو ہیں کہ جائز حقوق کی جاری جدوجہد کے دوران تحریک سے وفا نبھاتے ہوئے تم اپنی جان کی قربانی بھی دے بیٹھے ۔ 
اللہ تبارک وتعالیٰ تمہاری اِس قربانی کو قبول کرتے ہوئے تم کو شہادت کا رتبہ مرتبہ عطافرمائے ۔آمین ثمہ آمین

فرمان الہی ہے کہ ''جو حق کی راہ (جدوجہد) میں مارے جائیں انہیں ہلاک نہ کہو بلکہ وہ شہید ہیں'' بے شک شہید جسمانی طورپر تو ہم سے دورضرور ہوجاتے ہیں مگر ان کے راہ ِ حق کا مشن ومقصد اور سچانظریہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔
پیارے محمدیوسف شہید!
تحریک کیلئے تمہاری تمام قربانیاں اظہر من الشمس ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ یہ بھی سچائی کی بات ہے کہ تم تحریک کاایک طاقتور ستون تھے جس سے تحریک آج محروم ہوگئی لیکن یہ بھی ایک بڑی سچائی ہے کہ تمہارے اِس طاقتور ستون کے گرجانے سے تمہاری تحریک سے لگن اورانتھک محنت کے جذبہ کے صدقے تحریک میں مزید نئے نئے طاقتور ستون پیدا ہوں گے جس کاتمام کاتمام سہرا تمہارے سرہی جائے گا۔ 
اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی جوار ِ رحمت میں شہدائے کربلا کے سائے تلے جگہ عطا فرمائے اورتمام سوگوار لواحقین سمیت دیگر سوگواران کو صبرِ جمیل عطافرمائے ۔ آمین ثمہ آمین
پیارے بیٹے محمد یوسف شہید!!
تمہارے بچھڑجانے کے دُکھ اور غم سے میری اشکبار آنکھوں سے نکلنے والے آنسوؤں کا ایک ایک قطرہ تمہارے لیے دعاگو ہے اور جب تک میں زندہ ہوں میرا دل ودماغ تمہارے درجات کی بلندگی کیلئے دعا کرتارہے گا۔

تمہارانظریاتی والد
الطاف حسین
23، اکتوبر2023ء 



12/21/2024 10:59:17 PM