Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محمد یوسف شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قائد تحریک الطاف حسین ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو


محمد یوسف  شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قائد تحریک الطاف حسین ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 10/23/2023

 محمد یوسف  شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قائد تحریک الطاف حسین
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو

لندن۔۔۔23، اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف کی شہادت ، تحریک کا ناقابل تلافی نقصان ہے اور محمد یوسف شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوںنے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محمد یوسف انتہائی نڈر، بہادر اور نظریاتی ساتھی تھے اور محمد یوسف کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپردلی صدمہ پہنچاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے کہ ہم سے ہمارا پیارا ساتھی چھین لیاگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے محمد یوسف شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، شہید کے بلنددرجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی وہ محمد یوسف شہید کے سوگوارلواحقین کاخیال رکھیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کی دلجوئی کریں۔
٭٭٭٭٭

12/21/2024 10:55:50 PM