Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

70ویں سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ہونے والے اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے خطاب اور اجتماع کے شرکاء کی اپنے محبوب قائد سے ملاقات کی وڈیو کل بروز منگل دوبارہ نشر کی جائے گی


  70ویں سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ہونے والے اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے خطاب اور اجتماع کے شرکاء کی اپنے محبوب قائد سے ملاقات کی وڈیو کل بروز منگل دوبارہ نشر کی جائے گی
 Posted on: 10/2/2023

 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ہونے والے اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے خطاب اور اجتماع کے شرکاء کی اپنے محبوب قائد سے ملاقات کی وڈیو کل بروز منگل دوبارہ نشر کی جائے گی
 اجتماع کے شرکاء کی جناب الطاف حسین سے محبت وعقیدت کے قابل دید مناظر
 اجتماع کی کارروائی منگل لندن وقت شام 5بجے اورپاکستان وقت رات 9 بجے
 ایم کیوایم آفیشل کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر نشر کی جائے گی
اجتماع کی کارروائی کو ضرور دیکھئے، ممکن ہے کہ قائدتحریک سے ملاقات کے
 یادگاری لمحات میں آپ کاکوئی عزیزبھی شامل ہو۔شعبہ اطلاعات

لندن …2  اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں ہونے والے اجتماع سے جناب الطاف حسین کے خطاب اورخطاب کے بعد اجتماع کے شرکاء کی اپنے محبوب قائد سے ملاقات کی وڈیو  کل بروز منگل نشرمکرر کے طورپرپیش کی جائے گی۔اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی جدوجہد ، اس کے کارکنوں کی قربانیوں،پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام، سیاسی معاملات میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اورملک کے موجودہ سیاسی حالات کے بارے میں اہم اظہارخیال کیاتھا۔پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میں23ستمبرکو لندن میں ہونے والے اجتماع میں بڑی تعدادمیں کارکنوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل تھے۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد اجتماع کے شرکاء نے اپنی اپنی فیملیز کے ہمرا ہ جناب الطاف حسین سے ملاقات کی، انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، انہیں گلدستے اورتحائف پیش کئے اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔جناب الطاف حسین نے بھی ملاقات کرنے والے کارکنوں، خواتین اور بچوں کے سروںپر دستِ شفقت رکھااورانہیں دعائیںدیں۔ جناب الطاف حسین سے اجتماع کے شرکاء کی محبت وعقیدت کے یہ مناظر قابل دیدتھے۔ جناب الطاف حسین تمام شرکاء سے ملے اوراختتام تک ہال میںموجود رہے ۔
مرکزی شعبہ اطلاعات نے اپنے بیان میں پاکستان اوراوورسیزیونٹوں میں کے کارکنوں اورہمدردوںسے کہاہے کہ اجتماع کی کارروائی نشر مکررکے طورپر کل بروز منگل لندن وقت شام 5بجے اورپاکستان وقت رات 9 بجے ایم کیوایم آفیشل کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر نشر کی جائے گی ، آپ اس کارروائی کو ضرور دیکھئے، ممکن ہے کہ لندن اجتماع میں قائدتحریک سے ملاقات کے یادگاری لمحات میں آپ کاکوئی عزیزبھی شامل ہو۔
٭٭٭٭٭


12/21/2024 10:57:51 PM