ضمیرفروش ٹولے کے جلسہ کومسترد کرنے پر اہلیان ملیر کو متحدہ قومی موومنٹ
کی رابطہ کمیٹی کی زبردست شاباش اورخراج تحسین
ملیرکے عوام نے آج ایک بارپھر ثابت کردیاکہ وہ کل بھی قائدتحریک
الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں۔رابطہ کمیٹی
لندن …یکم اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ضمیرفروش ٹولے کے جلسہ کومسترد کرنے پر اہلیان ملیر کو زبردست شاباش اورخراج تحسین پیش کیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملیر کے غیوراوروفاپرست عوام نے آج ملیرمیں ہونے والے ضمیر فروش ٹولے کی جلسی کومکمل طورپرمستردکردیا اوربہادرآبادٹولہ اپنی تمام تر قوت، ریاستی سرپرستی اور تمام تروسائل استعمال کرنے کے باوجودچندلوگ ہی شرکت کرسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملیرکے عوام نے آج ایک بارپھر ثابت کردیاکہ وہ کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں۔ جس پر رابطہ کمیٹی تمام اہلیان ملیر کوشاباش پیش کرتی ہے ۔
٭٭٭٭٭