Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میلبرن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ جوش وجذبے سے منائی گئی سالگرہ کی تقریب میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


 میلبرن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ جوش وجذبے سے منائی گئی سالگرہ کی تقریب میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
 Posted on: 9/17/2023

میلبرن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ جوش وجذبے سے منائی گئی
سالگرہ کی تقریب میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
ملیبرن۔۔۔17، ستمبر2023ئ
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن چیپٹرکے تحت ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی70 ویں سالگرہ انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئی اورسالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جناب الطاف حسین کی پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریب میلبرن میں واقع مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ملیبرن میں مقیم ہمدرد بزرگوں، خواتین ، نوجوانوںاوربچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت اور جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم ملیبرن چیپٹر کی جانب سے پنڈال اوراسٹیج کو ایم کیوایم کے پرچم کے رنگوں سے بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھاجبکہ ہال میں میزوں اور کرسیوں کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا تھا جیسے ایم کیو ایم کا پرچم لہرا رہا ہو۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک بھی ایم کیوایم کے پرچم کے رنگوں سے سجایاگیا تھا جس پرجناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد کا پیغام تحریر تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت سے کیاگیا۔تقریب میں موجود کارکنان اور ہمدردوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کیلئے تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات ادا کیے۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم آسٹریلیا کی ایڈہاک کمیٹی کے آرگنائزر خالداجمیری اور اراکین عارف زبیری اور عرفان احمد نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں اور جناب الطاف حسین کی جدوجہد سے ہی ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے محافظ ، جناب الطاف حسین کے پیغام اور غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کے فکروفلسفے سے خوف زدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویر پر آج تک پابندی عائد ہے ۔قبل ازیںایک نجی چینل سے وابستہ صحافی محترمہ فوزیہ نے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کو مظلوم عوام کاواحد نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر واقعی کوئی سچا عوامی لیڈر ہے تو وہ صرف الطاف حسین ہیں۔بعدازاں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور سالگرہ کے گیت گائے گئیجس سے پنڈال میں خوبصورت سماں بندھ گیا۔ اس موقع پر کارکنان نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاکرجناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا بھی اظہارکیا۔
٭٭٭٭٭












12/22/2024 4:36:15 AM