Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد الطاف حسین کی 70 ویں پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز


بانی وقائد الطاف حسین کی 70 ویں پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
 Posted on: 9/17/2023
بانی وقائد الطاف حسین کی 70 ویں پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
آسٹریلیا کے شہر میلبرن ، کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں سالگرہ کی تقاریب منعقد ہوئیں
پاکستان میں کارکنان نے گھروں پر سالگرہ کی تقاریب منعقد کیں
سالگرہ کے کیک کاٹے گئے ، سالگرہ کے گیت گائے گئے ، آتشبازی کی گئی
سوشل میڈیا پر بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے کئی وڈیوز گردش کرتی رہیں
آج جوہانسبرگ، شکاگو، نیوجرسی اور لاس اینجلس میں سالگرہ کی تقاریب منعقد ہوںگی
23 ستمبرکو لندن، کینیڈا کے شہرٹورنٹو،کیلگری اورہیوسٹن امریکہ میں سالگرہ کی تقاریب منعقد ہوں گی 
Week of Jubilation کے سلسلے میںسالگرہ کی تقریبات 23 ستمبر2023ء تک جاری رہیں گی

لندن۔۔۔17، ستمبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکاہے اورجناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات کاسلسلہ 23 ستمبر2023ء تک جاری رہے گا۔ 
 ایم کیوایم کی جانب سے جناب الطاف حسین کی پلاٹینم جوبلی سالگرہ کے سلسلے میں17ستمبر2023ء سے 23 ستمبر2023ء تک Week of Jubilation منانے کا اعلان کیاگیا تھا۔اس سلسلے میں16،ستمبر2023ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کانفرنس کال پرایم کیوایم جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اوراوورسیزیونٹوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی ، اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران وکارکنان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں موجود تھے ۔ جنرل ورکرز اجلاس سے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔ بعدازاں ایم کیوایم کے کارکنان نے جناب الطاف حسین کو ان کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور سالگرہ کی مناسبت سے گیت بھی گائے۔ 
جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں Week of Jubilation کے موقع پر ایم کیوایم سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے خصوصی ہیش ٹیگ #AltafHussainPlatinumJubilee جاری کیاگیا جو سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتارہا۔ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے کئی وڈیوز گردش کرتی رہیں جن میں جناب الطاف حسین کی تحریکی جدوجہد کے مختلف مراحل کو اجاگرکرکے جناب الطاف حسین کیلئے تہنیتی اور دعائیہ پیغامات جاری کیے گئے جبکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں سمیت خواتین اور معصوم بچوں نے آڈیو اوروڈیوپیغامات کے ذریعے جناب الطاف حسین کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔ 
جناب الطاف حسین کی 70ویںسالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا کے تحت میلبرن میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم کیوایم آسٹریلیا کے ایڈہاک انچارج خالداجمیری، ایڈہاک کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے جناب 
الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کی مناسبت سے گیت گائے اور جناب الطاف حسین کو ان کی پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اسی طرح ایم کیوایم کینیڈا کے ایڈمنٹن چیپٹر میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمنٹن چیپٹر کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے گیت گاکرجناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب ،صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ جوش وخرو ش سے منائی گئی ،اس موقع پرعمارتوں، شاہراہوں،بازاروں اورچوراہوں پرجناب الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے جگہ جگہ بینرز ، پوسٹرزاورجناب الطاف حسین کی تصاویر بھی لگائی گئیں جن پرسالگرہ مبارک کے پیغامات اوردعائیہ کلمات تحریر تھے ۔
صوبہ سندھ میں حالات کے جبرکے باعث کراچی ، حیدرآباد،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اورسانگھڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدرد عوام نے اپنے اپنے گھروں پر جناب الطاف حسین کی سالگرہ منائی ، کیک کاٹے اور جناب الطاف حسین کو ان کی 70 ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اورایک دوسرے کو بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔بعض علاقوں میں سالگرہ کی خوشی میں آتشبازی بھی کی گئی 17ستمبر2023ء کی شام ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب منعقد کی جارہی ہے ، اس سلسلے میںایم کیوایم یوکے، کے کارکنان کی جانب سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کو خوبصورت بینروں، غباروںاور برقی قمقموں سے سجایاگیاہے۔
جبکہ آج لندن وقت کے مطابق شام 6 بجے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی جانب سے جناب الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جوہانسبرگ میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ڈربن اور کیپ ٹاؤن چیپٹرزکے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کریں گے۔
اسی طرح آج مورخہ 17 ستمبرکو ایم کیوایم امریکہ یونٹ کے شکاگوچیپٹر، نیوجرسی چیپٹر اور لاس اینجلس چیپٹر میں بھی لندن وقت کے مطابق رات ایک بجے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی بیک وقت تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب ایم کیوایم برطانیہ کے تحت 23 ستمبر2023ء کو لندن کے علاقے ایجوئیر کے مقامی کمیونٹی ہال میں لندن وقت کے مطابق شام 7 منعقد جائے گی جبکہ اسی دن ایم کیوایم کینیڈا کے ٹورنٹو چیپٹر میں لندن وقت کے مطابق رات 12 بجے ، کیلگری چیپٹرمیں لندن وقت کے مطابق رات 2 بجے اور ایم کیوایم امریکہ کے ہیوسٹن چیپٹر میں لندن وقت کے مطابق رات 2 بجے منعقد کی جائے گی۔

٭٭٭٭٭










12/22/2024 4:42:04 AM