شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 13 ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
شہید ِ انقلاب کی برسی کامرکزی اجتماع، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںمنعقد ہوا
کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاورپاکستان کے دیگر شہروں میں بھی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، پرتگال، جرمنی اور مڈل ایسٹ کی مختلف ریاستوں میںبھی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے
لندن۔۔۔17، ستمبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 13 ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ برسی کے سلسلے میںشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔شہید ِ انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مرکزی تعزیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین، شعبہ خواتین کی ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، مختلف یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاورپاکستان کے دیگر شہروں میں بھی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔
پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، پرتگال، جرمنی اور مڈل ایسٹ کی مختلف ریاستوں میںبھی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، مختلف چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ دران نے تحریک کیلئے شہید ِانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی تحریکی خدمات اور بانی وقائد جناب الطاف حسین سے ان کی عقیدت ومحبت پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شہیدانقلاب کی 13ویں برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے مرکزی سوشل میڈیاونگ کی جانب سے ایک خصوصی ہیش ٹیگ '' شہید ِ انقلاب کوسلام عقیدت '' بھی جاری کیاگیاتھااورسوشل میڈیاپر انکی تحریکی خدمات کواجاگرکیا گیا تھا ۔
٭٭٭٭٭