Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

''شہیدانقلاب''ڈاکٹر عمران فاروق نے تحریک کیلئے جو قربانیاں دی وہ ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین


  ''شہیدانقلاب''ڈاکٹر عمران فاروق نے تحریک کیلئے جو قربانیاں دی وہ ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 9/15/2023

 ''شہیدانقلاب''ڈاکٹر عمران فاروق نے تحریک کیلئے جو قربانیاں دی وہ ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی پر انکی بیوہ، بچوںاورتمام اہل خانہ سے اظہار تعزیت

لندن… 15 ستمبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شہیدکنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت ایم کیوایم کاایسانقصان تھاجس کی تلافی ممکن نہیں۔ شہیدکنوینر''شہیدانقلاب'' ڈاکٹرعمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے شہیدرہنماکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید نے تحریک کے فروغ کیلئے جو قربانیاں دی وہ ناقابل فراموش ہیں، شہیدِ انقلاب کانام تحریک کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گااوراپنے ظرف وضمیراورنظریہ پر قائم رہنے والے ہروفاپرست کے دل میںان کااحترام قائم رہے گا  جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعمران فار وق شہید کے درجات بلندفرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی پر ان کی بیوہ، بچوںاورتمام اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔

٭٭٭٭٭ 


12/22/2024 4:27:44 AM