Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کون بنے گا نگراں وزیراعظم؟


کون بنے گا نگراں وزیراعظم؟
 Posted on: 8/9/2023 1
9،اگست 2023
کون بنے گا نگراں وزیراعظم؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیرو ! …ابے نتھُو ! توُ کل سے شور مچارہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟

نتھُو !…ارے خیرو میاں ! ، میں ایک ہفتے سے ٹیلی ویژن پر مختلف قسم کے تبصرے سُن رہا ہوں کہ فلاں فلاں کا نام گردش کررہا ہے اور فلاں فلاں کے نئے نئے نام آرہے ہیں۔

خیرو !…ابے نتھُو ! تو رہا اُلّو کا اُلّو! 
نتھُو !۔۔۔ ارے خیرو بھائی ! آپ تو بہت بڑے دانشور ہیں تو ذرا بتادیں کہ قرعہ فال کس کے نام کا نکلے گا؟

خیرو !…پاگل کے بچے ، توُ کیا پاکستان کی 75 برسوں کی تاریخ سے ناواقف ہے؟ نتھُو !…ارے خیرو بھائی ! ، کیا آپ کو نہیں ''معلوم'' کہ میں نے تاریخ میں  PHD کیا ہوا ہے ۔ خیرو !…ارے نتھُو ! ، توُ نے پی ایچ ڈی ایسے ہی کیا ہے جیسے ''کتابیں پڑھ کر گدھے پر لاد دی ہوں'' نتھُو !…اب پہیلیوں پرپہیلیاں نہ بوجھو اورطعنے بازیاں نہ کرو خیرو !…ارے نتھُو ! اگر توُ نے ذہن لگا کر پی ایچ ڈی کیا ہوتا تو ،تُو نگراں وزیراعظم کے نام کیلئے اتنا بے چین نہ ہوتا نتھُو !…ارے خیرو بھائی، اب بتا بھی دوناں؟ خیرو !…ابے نتھُو پاگل ! ، نگراں وزیراعظم وہی بنے گا ''جوپیا مَن بھائے'' کے مصداق ہوگا، یعنی جسے ''نامعلوم'' چاہیں گے اور جو ''نامعلوم'' ہیں وہ سب ہی کو معلوم ہیں۔
نتھُو ! …خیرو بھائی، معاف کرنا کہ میرا دھیان اتنی سی معمولی بات پر کیوں نہ گیا۔ واقعتاً میری طرح کی ذہنی اُلجھن کا شکار تمام لوگ  بے وقوف ہی نہیں بلکہ 100 فیصد پاگل ہیں اور صرف پاگل ہیں

12/22/2024 4:37:10 AM