Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف قومیتوں کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ''ہفتہ گمشدگی'' " The Week of Disappearances "


  مختلف قومیتوں کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ''ہفتہ گمشدگی'' " The Week of Disappearances "
 Posted on: 8/8/2023 1

 مختلف قومیتوں کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ''ہفتہ گمشدگی''
" The Week of Disappearances " 
 لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے منگل 8، اگست سے 14، اگست تک مہم جاری رہے گی
ہرروز ایک قوم کے افراد کی بازیابی کے لئے خصوصی ہیش ٹیگ جاری ہوگا
 لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے یہ مہم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان، بلوچ وائس فارجسٹس ، پشتون تحفظ موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کی جائے گی
 لاپتہ افراد کی بازیابی کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ایم کیوایم کے تمام کارکنوں، انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے ، وکلائ، صحافیوں، دانشوروں، کالم نگاروںاورسوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے اپیل

لندن۔۔۔8، اگست2023ئ
پاکستان کے مختلف قومیتوں کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک ہفتہ گمشدگی" The Week of Disappearances "منایا جا رہا ہے ۔یہ ہفتہ آج مورخہ 8، اگست سے شروع ہوا ہے جوپیر 14، اگست تک جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیکوریٹی فورسز کی جانب سے مختلف قومیتوں اورمذہبی عقائدسے وابستہ افراد اور سیاسی کارکنوںکو گرفتارکرکے لاپتہ کرنے کامعاملہ بہت سنگین ہوچکاہے، جبری گمشدگیوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں، شہریوں کوگرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کرنے کے بجائے لاپتہ کردیاجاتا ہے ، سینکڑوں افراد ایسے بھی ہیںجوکئی بر سوںسے لاپتہ ہیں اوران کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے برسوںسے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ لاپتہ افراد کے اس سنگین معاملے کو بھرپور انداز میںاجاگرکرنے کے لئے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان، بلوچ وائس فارجسٹس ، پشتون تحفظ موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ گمشدگی" The Week of Disappearances " کاآغاز کیاہے ۔اس مہم میں ایم کیوایم اوردیگرسیاسی تنظیموں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے سیاسی کارکنان اورانسانی حقوق کی تنظیمیں، وکلاء اور سوشل میڈیاایکٹوسٹ حصہ لیںگے۔اس سلسلے میں 8، اگست سے بھرپورمہم شروع ہوگئی ہے جو 14 اگست تک جاری رہے گی ۔اس ہفتہ کے دوران سوشل میڈیاپر بھرپورمہم چلائی جائے گی اور ہر روزکسی ایک قومیت کے لاپتہ افرادکے لئے خصوصی ہیش ٹیگ جاری کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں8،اگست کو لاپتہ بلوچ افراد کے لئے ہیش ٹیگ #ReleaseBalochMissingPersons،جاری کیاگیاہے۔اسی طرح بدھ 9،اگست کو لاپتہ پشتونوں کے لئے ہیش ٹیگ #ReleasePashtunMissingPersons، جمعرات 10، اگست کو لاپتہ سندھیوں کیلئے ہیش ٹیگ #ReleaseSindhiMissingPersons، جمعہ 11، اگست کو لاپتہ اہل تشیع افراد کیلئے ہیش ٹیگ #ReleaseShiaMissingPersons ،  جاری کیا جائے گا۔
 لاپتہ افراد کے معاملے کواجاگرکرنے کی اس مہم کے سلسلے میں ہفتہ12، اگست کولاپتہ مہاجروں کے لئے ہیش ٹیگ #ReleaseMohajirMissingPersons استعمال کیاجائے گا۔ اتوار 13، اگست کو گلگت بلتستان کے لاپتہ افراد کے لئے ہیش ٹیگ #ReleaseGilgitiMissingPersons  اور پیر 14، اگست کو لاپتہ پنجابیوں کے لئے ہیش ٹیگ #ReleasePunjabiMissingPersons استعمال کیاجائے گا ۔  دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے سیاسی کارکنوں،وکلائ، صحافیوں، دانشوروں، کالم نگاروںاورسوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت تمام عوام سے پرذوراپیل کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لئے شروع کی جانے والی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

٭٭٭٭٭

12/22/2024 4:13:43 AM