Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قوموں کےعروج وزوال کی بنیادی وجہ ''غداری''
Posted on: 8/7/2023 1
7 ،اگست2023ء
قوموں کےعروج وزوال کی بنیادی وجہ ''غداری''
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوموں کےعروج وزوال میں متعدد نمایاں وجوہات ہوتی ہیں جن میں ایک بنیادی وجہ ''غداری'' کاعمل بھی ہوتا ہے ۔ کسی بھی قوم میں، اپنی قوم کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کی بدولت بڑے بڑے مناصب حاصل کرنے والے عناصر جب یہ بھول بیٹھتے ہیں کہ انہوں نے جوجو بھی مناصب حاصل کیے ہیں وہ اپنی جماعت اورعوام کی حمایت سے حاصل کیے ہیں اور یہ تمام کے تمام حاصل ہونے والے مناصب تحریک اور قوم کی امانت ہوتے ہیں،اس سوچ کےخلاف وہ عناصر ،حاصل ہونے والے مناصب کوجب اپنی اپنی صلاحیتوں کا صلہ سمجھنے لگتے ہیں تو وہ غداری کی لعنت کاشکارہوجاتے ہیں۔ اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں میں صرف اورصرف ایم کیوایم ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے اور جس نے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ،سردارانہ اوربےلگام سرمایہ دارانہ نظام کےخلاف ایک ''انقلابی نظریہ'' صرف دیا ہی نہیں بلکہ اُس پر عمل کرکے بھی دکھایا۔ پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظا م میں غریب ،لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس طبقے کیلئے انتخابات میں حصہ لینا اور منتخب ایوانوں کی رکنیت حاصل کرناناممکن تصورکیاجاتاتھا لیکن ایم کیوایم نے اپنے انقلابی نظریے کے ذریعے اس ناممکن کوممکن کردکھایا۔ایم کیوایم کے اس انقلابی نظریئے کے تحت ایم کیوایم نے غریب، لوئرمڈکل کلاس اور مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے اپنے نمائندوں کوپاکستان کے قیام سےلے کر 40 سال تک ، 1987ء میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیکر پہلی مرتبہ میئرزاورڈپٹی میئرز کے عہدوں تک پہنچایا اور 1988ء سے لیکر 2013ء تک ہونے والے تمام بلدیاتی اور عام انتخابات میں غریب ومتوسط طبقےسےتعلق رکھنے والےامیدواروں کونامزدکیا،عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیئے جس کی وجہ سے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار،اِ ن انتخابات میں تاریخی کامیابیاں حاصل کرکے نہ صرف صوبائی وقومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بنے بلکہ میئرز اورڈپٹی میئرز کے علاوہ وفاقی وصوبائی وزیر اورمشیر بھی بنے ۔ لیکن آہستہ آہستہ ایم کیوایم کے یہ منتخب اراکین، میئرز، ڈپٹی میئرز ، صوبائی ووفاقی وزیرسےلے کر صوبہ سندھ کے گورنر بننے تک کے عہدوں پر پہنچ کر عوام کی حمایت ، قربانیوں اوراپنی تحریک ایم کیوایم کے فلسفے کو بھول گئے اور فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے روپ میں ڈھلتے ڈھلتے بالآخر قوم اور تحریک کے ''غدار'' بن بیٹھے اور پھر اس طرح ان غداروں نے تحریک کے شہداء کے مقدس لہواور تحریک کے'' نظریئے ''کاسودا بھی کرڈالا۔ ان مفادپرست عناصر نے غداری کاعمل کرکے قوم کو اتنا بڑا نقصان پہنچایا جو قوم کے بڑے بڑے دشمن بھی اُسے نہ پہنچاسکے۔قوم کے یہ تمام غداران جو کل تک غریب یا لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے تھے وہ آج اپنے ظرف وضمیر اورشہیدوں کے لہو کا سودا کرکے بڑے بڑے بنگلوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ کروڑپتی سے لیکرارب پتی تک بن چکے ہیں جبکہ قوم پہلے سے زیادہ مشکل اور انتہائی تکلیف دہ حالات کا شکارہوچکی ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال مردم شماری میں دھاندلی ہے ۔ قوم کے غداروں نے حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کیے جانے والے گھناؤنے اورمتعصبانہ عمل کو جائز قراردیتے ہوئے PDM کی حکومت کے تسلیم کردہ مردم شماری کے دھاندلی زدہ تناسب کے مسودے پر دستخط بھی کرڈالے اورکراچی کی آبادی کم ظاہرکرنے کے گھناؤنے عمل میں سہولت کاری کرنے والے یہ غدارعناصر ،قوم فروشی کے مکروہ عمل پر فخرکرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی بھی کررہے ہیں۔ قوم کے ہرسچے وفاپرست فرد کو میری اس تحریر جو میں اپنے اس Tweet کے ذریعے آپ تک پہنچا رہاہوں وہ اس تحریرکے ایک ایک لفظ اور ایک ایک جملے کو باربار غورسے پڑھ کر اندازہ کریں کہ آج قوم کی جو شکستہ حالت ہے اور قوم جن مصاب ومشکلات کا شکار ہے، اس میں قوم کے غداروں کا کتنا بڑا حصہ ہے ۔ قوم کے ہرسچے وفاپرست اور ہمدرد فرد سے میری یہ پرزور اپیل ہے کہ وہ قوم کے ان ضمیرفروش غداروں کا مکمل ''سوشل بائیکاٹ'' کریں اورماضی کی طرح اپنے بھرپوراتحاد کامظاہرہ کریں ۔ شکریہ دعاؤں کاطالب آپ کا اپنا الطاف حسین (لندن) 7، اگست2023ء
LINK :
https://twitter.com/AltafHussain_90/status/1688588988519530501?s=20
12/22/2024 4:08:40 AM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us