Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین


ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2023
ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین
26جولائی 1997 ء کو تحریکی جدوجہد کادائرہ بڑھاتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیا گیاتھا،الطاف حسین
 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے ملک سے فرسودہ 
جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ناگزیر ہے
تمام ترمنفی پروپیگنڈوںاور ریاستی مظالم کے باوجود صوبہ پنجاب سمیت ملک بھرکے 
مظلوم عوام آج بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے 26ویں یوم تاسیس پرپاکستان اور اوورسیز یونٹوںکے وفاپرست کارکنوں اورہمدردوں کوبانی وقائد الطاف حسین کی مبارکباد
لندن۔۔۔26 جولائی 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم جمہوری جدوجہد کے ذریعے فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کاخاتمہ کرکے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے اوراسی مقصد کیلئے 26، جولائی 1997 ء کو تحریکی جدوجہد کادائرہ بڑھاتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیاگیاتھا۔متحدہ قومی موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پرایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ،صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان،صوبہ خیبرپختونخوا،سرائیکی بیلٹ، گلگت  بلتستان اور آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ اوورسیزمیں موجودتحریک کے تمام کارکنوں،ذمہ داروںاورتماممظلوموں کومتحدہ قومی موومنٹ کے26ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ، مہاجروںسمیت ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اوراس جدوجہد میں تحریک کے ہزاروں کارکنان نے اپنے لہوکے نذرانے پیش کیے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمنفی پروپیگنڈوںاور ریاستی مظالم کے باوجود صوبہ پنجاب سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام آج بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں جس پر میں انہیں سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ  ملک بھرکے عوام اب اس نتیجے پرپہنچ چکے ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اورجمہوریت کے استحکام کیلئے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ناگزیر ہے اورجب تک ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوجاتا ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کو نہ تو زندگی کی بنیادی سہولیات میسرہوسکتی ہیں اورنہ ہی انہیں حق حکمرانی مل سکتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کافکروفلسفہ ملک بھر میں فروغ پارہا ہے اور انشاء اللہ پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی اور ملک سے ظلم وجبراورناانصافیوں کے فرسودہ نظام کاخاتمہ ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر تحریک کے تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کیااورتحریک کے اسیروں، لاپتہ ،روپوش اورجلاوطن کارکنوں کو ان کی ثابت قدمی ومستقل مزاجی پر سلام تحسین بھی پیش کیا۔ 
٭٭٭٭٭

12/22/2024 4:41:17 AM