Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاپرست کارکنان وعوام ، مہاجرقوم کے غداروںکا گھناؤنا کردار کبھی فراموش نہیں کریں گے، حارث عثمانی


وفاپرست کارکنان وعوام ، مہاجرقوم کے غداروںکا گھناؤنا کردار کبھی فراموش نہیں کریں گے، حارث عثمانی
 Posted on: 7/24/2023
ایم کیوایم کے تحت شکاگو میں کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف پرامن مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم شکاگو چیپٹر کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوںنے شرکت کی
 احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنان وہمدردوں کاجوش وخروش قابل دید تھا
 مظاہرین وقفے وقفے سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
 وفاپرست کارکنان وعوام ، مہاجرقوم کے غداروںکا گھناؤنا کردار کبھی فراموش نہیں کریں گے، حارث عثمانی
 انسانی حقوق کی انجمنیں،مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، حارث عثمانی

شکاگو۔۔۔24، جولائی2023ئ
کراچی ،حیدر آباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار اورعمر کوٹ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں و ہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، کارکنان کے کمسن بیٹوں کی جبری گمشدگیوں ، ایم کیوایم کے بزرگ رہنماء آفتاب بقائی سمیت درجنوں کارکنان کوایم پی او کے تحت نظربند کرنے ، گرفتارشدگان کو سندھ کی دوردراز جیلوںمیں منتقل کرنے اور بانی و قائد جناب الطاف حسین کے تحریر، تقریر اورتصویر پر غیر آئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف ایم کیوایم شکاگو چیپٹرکے زیراہتمام دیوان ایوینیو شکاگو پہ احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔جس میں ایم کیوایم شکاگو چیپٹرکے انچارج حارث عثمانی،چیپٹر کمیٹی کے ارکان، چیپٹر کے کارکنوں ، ہمدردوںاوران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گزشتہ دنوں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ شکاگو کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم، بینرز اورپلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے۔ بینرز اور پلے کارڈزپر ایم کیوایم کے کارکنوں کی فوری رہائی ،لاپتہ کارکنان کی فوری بازیابی، ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم  اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر، تقریر، تصویرپرعائد غیر آئینی وغیرقانونی پابندی کے خاتمے پرمبنی مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنان وہمدردوں کاجوش وخروش قابل دید تھا، مظاہرین وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پرشکاگو کی مصروف ترین دیوان ایوینیو پہ راہ گیروں نے ایم کیوایم کے مظاہرے میں شریک کارکنوں سے ایم 
2
کیوایم اورمہاجروں کے خلاف ریاستی مظالم کی تفصیلات دریافت کیں جبکہ مظاہرے کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی فوج کے سربراہ کے نام خط کی کاپیاں راہ گیروں میں تقسیم کیں۔
بعدازاں ایم کیوایم شکاگو کے چیپٹر انچارج حارث عثمانی نے مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم اورمہاجروں کے خلاف ریاستی مظالم کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہاکہ 9،جولائی 2023ء کوکراچی کے علاقے کورنگی میں پرامن ریلی کے انعقاد پر بے گناہ کارکنان کی اندھادھند گرفتاریاں شروع کردی گئیں، کارکنان کے نہ ملنے پران کے کمسن بچوں کو گرفتار کیا گیا اور عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے باوجود بزرگ رہنما آفتاب بقائی سمیت درجنوںکارکنوں کوایم پی او کے کالے قانون کے تحت نہ صرف جیل بھیج دیا گیابلکہ ان گرفتارشدگان کو ان کے شہروں کی مقامی جیلوں سے سندھ کی دوردراز جیلوں میں منتقل کردیا جس کے باعث گرفتارشدگان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ وفاپرست کارکنان وعوام ، مہاجرقوم کے غداروںکا گھناؤنا کردار کبھی فراموش نہیں کریں گے اور قوم کے غداروں کو اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔
حارث عثمانی نے انسانی حقوق کی تمام انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں، ان کے بیٹوں کی جبری گمشدگیوں اور مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں۔
٭٭٭٭٭








12/22/2024 4:13:15 AM