Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور چھاپے بندکئے جائیں اور گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


  ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور چھاپے بندکئے جائیں اور گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/22/2023
 ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور چھاپے بندکئے جائیں اور گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
گرفتار شدگان کونقص امن کے نام پردو دراز جیلوں میں منتقل کیاجارہا ہے
 کورنگی اور دیگر علاقوں میں بہادرآباد ٹولے کی مخبریوںپر ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں اور اہل خانہ کوہراساں کیا جارہا ہے 
لندن  …  22  جولائی 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اورگھروں پر چھاپے بندکئے جائیںاورگرفتارشدگان کوفی الفور رہا کیا جائے ۔انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 9جولائی کو کراچی کے علاقے کورنگی میں نکالی گئی ریلی جس میں علاقے کے عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی تھی جسکے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ شروع ہوگیاجوتاحال جاری ہے کراچی میں کورنگی، اورنگی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی، ملیر، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں غداران قوم بہادرآباد ٹولے کی مخبریوںاور نشاندہی پر بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں ۔ جس کے بعد حیدرآباد میں بھی کئی کارکنوںکوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا۔ اسکے ساتھ ہی میرپورخاص ، عمرکوٹ اورٹنڈوالہ یار میں بھی کارکنوںکی گرفتاریاں کی گئیں۔ اب تک 200سے زائدایم کیوایم کے کارکنوں کو اب تک گرفتارکیاجا چکاہے اوراب پیپلزپارٹی کی سفاک حکومت سندھ کے احکامات پرتمام گرفتار شدگان کونقص امن کے نام پردو دراز جیلوں میں منتقل کیاجارہا ہے ۔ کراچی سے گرفتارکئی کارکنوں کو خیرپور اور لاڑکانہ جیل ، حیدرآباد سے گرفتار کارکنوں کوسانگھڑجیل جبکہ میرپورخاص اورعمرکوٹ سے گرفتارکئے گئے کارکنوں کو دادو اور نوشہروفیروزکی جیلوں میںمنتقل کردیاگیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ کورنگی اور دیگر علاقوں میں بہادرآباد ٹولے کی مخبریوںپر ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں اورانکے اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے تمام گرفتارشدگان کو رہا کیا جائے اور چھاپے گرفتاریاں بند کی جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا ازخودنوٹس لیاجائے اوربے گناہ سیاسی کارکنوںاوران کے اہل خانہ کو
ہراساں کرنے کاسلسلہ بندکرایاجائے۔ 

4/29/2024 1:12:43 AM