متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کی سربراہی میں آج منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کوواٹس اپ، ٹیلیفون اورای میل پر موصول ہونے والی کارکنوںکی آراء کا اجتماعی طور پر جائزہ لیاگیا۔ طویل ترین اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ساتھیوں کی موصول ہونے والی آراء کی روشنی میں تنظیمی کام کومزید بہتر بنانے اورتنظیمی نظم وضبط کے سنہری اصولوں کے مطابق جو APMSO کے قیام کے بعد سے آج کے دن تک لاگو ہیں۔اس تنظیمی نظم وضبط کی پابندی تحریک میں شامل ہرکارکن پر لازم ہے۔جب جب اورجہاں جہاں اس تنظیمی نظم وضبط اورتنظیم کے ان سنہری اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے باعث تحریک کوپے درپے نقصانات کاسامنا کرناپڑا۔ طویل اجلاس کے بعد تنظیمی کام کو بہتربنانے کے لئے متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ پاکستان میں ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کی جائے اور اس میں مزید نظریاتی ساتھیوں کوشامل کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے مطابق موجودہ ایڈوائزری کونسل کو فوری طورپر تحلیل کردیاگیاہے اوراس وقت تک حسبِ سابق تنظیمی اصولوں ،نظم وضبط کے تقاضوں اور احکامات کی روشنی میں پاکستان کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے واٹس اپ نمبر-
00447908510556 ،
فون نمبر-
00442089527300
یا ای میل ایڈریس
[email protected]
پر رابطہ کریں اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ نہ ہونے کی صورت میںاراکین رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرکے ان کو بھی اپنااپنامؤقف بتاسکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ انہوں نے ایڈوائزری کونسل کے ساتھ جہاں جہاں جن جن تاریخوں میں جو میٹنگز مقرر کی ہیں ان طے شدہ میٹنگز کوبھی فی الفور منسوخ کردیں ۔ جلد ہی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کے بعد نئی ایڈوائزری کونسل کاباقاعدہ اعلان کردیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے تمام نکات سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کوآگاہ کیا گیاجس پر قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔