Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجرنظریہ اور مہاجر شناخت کے خالق جناب الطاف حسین ہیں، مصطفےٰ عزیزآبادی کوئی اورمہاجرنظریہ دینے کادعویٰ کرنے کاحق دارنہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


 مہاجرنظریہ اور مہاجر شناخت کے خالق جناب الطاف حسین ہیں، مصطفےٰ عزیزآبادی  کوئی اورمہاجرنظریہ دینے کادعویٰ کرنے کاحق دارنہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 6/12/2023

مہاجرنظریہ اور مہاجر شناخت کے خالق جناب الطاف حسین ہیں، مصطفےٰ عزیزآبادی 
کوئی اورمہاجرنظریہ دینے کادعویٰ کرنے کاحق دارنہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
 جویہ کہتاہے کہ APMSO  اور MQM کے بانی الطاف حسین نہیں وہ اس تحریک
 کی تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کر تاہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
 ایم کیوایم کودفن کرنے کے شرمناک دعوے کرنے والے ایم کیوایم اورمہاجرقوم کے دشمن ہیں
 نام نہاد ایم کیوایم پاکستان کااے پی ایم ایس او سے کوئی تعلق نہیں، ان کاوجود تو22اگست 2016ء کے بعد قائم ہوا، انہیں اپنی الگ طلبہ تنظیم بناناچاہیے 
اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جماعتوںکی توڑ پھوڑ کے عمل سے گریزکرناچاہیے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
شہیدوں،لاپتہ اوراسیروںاوران کے اہل خانہ قائدتحریک الطاف حسین کو ہی اپناقائدمانتے ہیں۔ ارشدحسین
 الطاف بھائی کالگایاہواپود ایک تناور درخت بن چکا ہے۔سفیان یوسف
 الطاف بھائی مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کے رہنماہیں۔ہاشم اعظم
الطاف بھائی کانظریہ نئی نسل میں منتقل ہوچکاہے ۔سہیل خانزادہ 
 ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں بنانے والے قوم اورتحریک کے دوست نہیں ۔یاسمین نوین
 اے پی ایم ایس او کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پرلندن میں اجتماع سے خطاب

لندن … 12جون 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ مہاجرنظریہ اور مہاجر شناخت کے خالق بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں، کوئی اور یہ دعویٰ کرنے کاحق دارنہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن( APMSO) کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، نوٹنگھم، بریڈفورڈ،گلاسگو اوردیگرعلاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں، خواتین، نوجوانوں،بزرگوںاوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ بانی و قائدتحریک الطاف حسین سے پہلے مہاجروں کی کوئی شناخت نہیں تھی، کوئی مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف آوازاٹھانے والانہیں تھا، یہ قائدتحریک الطا ف حسین ہی ہیں جنہوں نے اپنے زمانہ ء طالبعلمی میں ہی مہاجروں کے حقوق کے لئے 11جون 1978ء کو آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن یا APMSOقائم کی ۔اس وقت مہاجروں کو تلیر، مکڑ، مٹروا اور پناہ گیرجیسے توہین آمیز ناموںسے پکاراجاتاتھا، بانی تحریک الطاف حسین نے ہی نہ صرف کراچی کے تعلیمی اداروںمیںبلکہ گلی گلی جاکرمہاجرنظریہ کی تبلیغ کی ،اس وقت مہاجرشناخت اورمہاجرنظریہ کی سب سے زیادہ مخالفت مہاجروں ہی نے کی، الطاف بھائی نے ہی مہاجروں کومہاجرشناخت دی،مختلف برادریوں،مسلکوںاورعلاقوں کے دائروں میں بکھرے ہوئے مہاجروںکومتحد کیااورانہیں ایک طاقت بنایا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ جب اے پی ایم ایس او کوجبر کے ذریعے تعلیمی اداروں میں کام کرنے سے روکا گیاتوبانی تحریک الطاف حسین نے علاقوں میں تحریک کے پیغام کوپھیلایااور18مارچ 1984ء کومہاجرقومی موومنٹ قائم کی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ جویہ کہتاہے کہ APMSO  اور MQM کے بانی الطاف حسین نہیں ہیں وہ اس تحریک کی تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اورجو اپنی تاریخ کومسخ کریں وہ تحریک کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 25سال کی عمر میں مہاجرحقوق کی تحریک شروع کی اوراپنے مستقبل اوراپنے خاندان کے مفاد کے بجائے مہاجروں کے اجتماعی مفاد کے لئے عملی جدوجہد شروع کی اورپھر مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام مظلوم عوام کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانے کے لئے ایم کیوایم کادائرہ پورے ملک میں پھیلایا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ اس 45سالہ جدوجہد میں بانی تحریک جناب الطاف حسین کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے باربار خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اپنے ظرف وضمیر اور اصولوں کا سودانہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اکثر مخالفین یہ شرمناک بہتان لگاتے ہیں کہ الطاف حسین کوجنرل ضیاء الحق نے لانچ کیا،ایم کیوایم جنرل ضیاء الحق نے بنائی ۔ یہ سراسرجھوٹ اورحقائق کے قطعی خلاف ہے ، حقیقت یہ ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی تینوں گرفتاریاں اور1992سے پہلے ایم کیوایم کے خلاف تینوں بڑے آپریشن جنرل ضیاالحق کی فوجی حکومت نے کئے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ایم کیوایم کو تمام ترمظالم سے ختم نہ کیاجاسکاتو اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے نئے نئے گروپ بنائے ، کبھی ایم کیوایم حقیقی، کبھی پاک سرزمین پارٹی اورپھر ایم کیوایم پاکستان بنائی جن کاکام قوم کے حقوق کے لئے کام نہیں کرنابلکہ اس کوختم کرنا اوردشمنو ں کے ساتھ ملکر قوم کوغلام بناناہے۔نام نہاد ایم کیوایم پاکستان میں شامل ایک رہنمانے توکھلے عام اعلان کیاکہ ان کامقصد ایم کیوایم کونیست و نابود اور مہاجر سیاست کودفن کرناہے۔ ایسے شرمناک دعوے کرنے والے لوگ ایم کیوایم اورمہاجرقوم کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد ایم کیوایم پاکستان کااے پی ایم ایس او سے کوئی تعلق نہیں، ان کاوجود تو22اگست 2016ء کے بعد قائم ہواہے، انہیں اپنی کوئی الگ طلبہ تنظیم بناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کوبھی اب سیاسی جماعتوںکوتوڑنے پھوڑنے کے عمل سے گریزکرناچاہیے اورعوام کواپنافیصلہ خود کرنے دیناچاہیے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ تحریک کے سینئرکارکنوںکافرض ہے کہ وہ اپنے بچوںکوبتائیں کہ مہاجرکیاہوتاہے، اے پی ایم ایس او کی شکل میں مہاجرتحریک کیوں وجود میں آئی اوراس کے مقاصدکیا ہیں۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے کہاکہ اس تحریکی جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے، سینکڑوں آج بھی لاپتہ ہیںجبکہ ہزاروں جیلوںمیں اسیر ہیں۔ وہ اوران کے اہل خانہ تمام ترمظالم کے باوجود آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میںمتحدہیں اورانہیں ہی اپناقائدمانتے ہیں۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے خطاب میں کہاکہ الطاف بھائی نے ہی اے پی ایم ایس او قائم کی ، انہوںنے ہی مہاجرتحریک کی بنیاد ڈالی ، انہی کالگایاہواپود ایک تناور درخت بن چکا ہے اورآج اس کی شاخیں نہ صرف کراچی اور سندھ کے تمام شہروں میں ہیں بلکہ پنجاب، پختونخوا، بلوچستان ، گلگت  بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی موجود ہیں۔ یہ ایک سچی تحریک ہے جو کسی بھی ظلم سے ختم نہیں ہوسکتی اورانشاء اللہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے کہاکہ بانی تحریک الطاف حسین نے اگر چہ 45سال قبل مہاجرنظریہ دے کرمہاجروںکے حقوق کے لئے جدوجہد شروع کی تھی لیکن ان کے نظریہ حقیقت پسندی وعملیت پسندی میں وہ طاقت ہے کہ آج تمام قوموں کے مظلوم عوام قائدتحریک الطاف حسین کوہی اپناقائد مانتے ہیں۔ الطاف بھائی تمام مظلوموں کے رہنماہیں۔
 ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہاکہ اپنے خطاب میں کہاکہ مہاجردشمن قوتوں نے ہماری تحریک کوروز اول سے کھلے دل سے قبول نہیں کیااوروہ ہمیشہ سے اس کوختم کرنے کے درپے رہے ، ہمیںختم کرنے کے لئے ہردور میں ہمارے خلاف ریاستی آپریشن کئے گئے لیکن ہمیں ختم نہیں کیا جاسکا اورنہ ختم کیاجاسکتاہے۔ الطاف بھائی کانظریہ نئی نسل میں منتقل ہوچکاہے ، اب اس نظریہ کوختم کرناکسی کے بس کی بات نہیں۔
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین نے کہاکہ الطاف بھائی کی تحریک میں صرف نوجوانوں ہی نے نہیں بلکہ ماؤںبہنوں نے بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف بھائی ہم ماؤںبہنوں ہی کانہیں بلکہ پوری قوم کا سہارا اوران کے حقوق کی واحد امید ہیں، باقی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں بنانے والے اس قوم اورتحریک کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں اورعوام انہیں پہچان چکے ہیں۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے ایم کیو ایم یوکے کے فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ندیم شیخ ،سمیع الدین معراج، ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج معین احمد خان، ویسٹ لندن کے یونٹ انچارج وسیم علی، نارتھ لندن یونٹ کے یونٹ انچارج  اطہر عزیز ،  مانچسٹر یونٹ کے انچا رج جواد احمد اور ایم کیوایم سلاؤ یونٹ کے نگراں فاروق مرتضیٰ نے بھی اظہار خیال کیا اوراے پی ایم ایس او کی 45سالہ جدوجہد پرروشنی ڈالتے ہوئے بانی تحریک جناب الطا ف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔ اجتماع کی نظامت کے فرائض محسن سعید اور اطہر عزیز نے انجام دیے جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت ویسٹ لندن کے اشفاق الدین بھا ئی نے حاصل کی ۔ 
٭٭٭٭٭












































12/22/2024 4:15:07 AM