Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج کے ایماندار جرنیل، افسراور سپاہی فوج میں کرپٹ جرنیلوں کے خلاف انقلاب لائیں،میں انہیں سپورٹ کروںگا،الطاف حسین


فوج کے ایماندار جرنیل، افسراور سپاہی فوج میں کرپٹ جرنیلوں کے خلاف انقلاب لائیں،میں انہیں سپورٹ کروںگا،الطاف حسین
 Posted on: 6/11/2023

فوج کے ایماندار جرنیل، افسراور سپاہی فوج میں کرپٹ جرنیلوں کے خلاف انقلاب لائیں،میں انہیں سپورٹ کروںگا،الطاف حسین
 انقلاب پاکستان کے مسائل کاواحد حل ہے،
 تمام ممالک کی اپنی فوج ہے ، پاکستان دنیاکا واحدملک ہے جس کی فوج کاملک ہے 
آج پنجاب کے لوگوںکوبھی پتہ چل رہاہے کہ فوج مارتی بھی ہے
 بڑے بڑے نام والے عمرا ن خان کوچھوڑگئے لیکن گمنام کارکن اس کے ساتھ ہیں
 جب جب جس پر ظلم ہوا،میں نے اس ظلم کے خلاف آوازبلند کی 
 عمران خان کے لوگوںپرظلم ہورہا ہے تومیں اس ظلم کوظلم کہہ رہاہوں
جب جب کسی پرظلم ہوگا، وہاں ایک ہی آواز گونجے گی
تمام ترریاستی جبر کے باوجود ثابت قدم اورگمنام کارکنوں کی وجہ سے تحریک زندہ ہے
  APMSO  کے 45ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب

لندن  …   11  جون  2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ انقلاب پاکستان کے مسائل کاواحد حل ہے، فوج کے ایماندار جرنیلوں، افسروںاور سپاہیوں کومیرا پیغام ہے کہ وہ فوج میں کرپٹ جرنیلوں کے خلاف انقلاب لائیں،میں انہیں سپورٹ کروںگا۔ انہوں نے یہ بات APMSO  کے 45ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ، برمنگھم، مانچسٹر، نوٹنگھم، بریڈفورڈ،گلاسگوسے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ فرانس ا ورامریکہ کے شہرشکاگوکے ساتھیوں نے بھی شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں اپنی تحریک کے مقاصد، پاکستان کی موجودہ صورتحال،سیاسی حالات اورملک کے نظام کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرچہ پاکستان میں عوام مشکلات اورمسائل کاشکار ہیں مگر یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پاکستان کے عوام میں سیاسی شعوربیدارہو چکاہے اور محروم ومظلوم عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ پاکستان میں دوفیصد جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں اورکرپٹ جرنیلوں پر مشتمل اشرافیہ ملک پر مسلسل حکومت کررہی ہے ۔ یہ حکمراں اشرافیہ ملک کا 2فیصد ہے جوپاکستان کے 98فیصد غریب ہاریوں، کسانوں، مزدوروںاورمڈل کلاس عوام کومحروم رکھے ہوئے ہے اور ان کے ساتھ غلاموں کی طرح سلوک کررہی ہے ، 98فیصد عوام غربت، مہنگائی، معاشی بدحالی کاشکارہیں۔ پاکستان کے عوام کے بارے میں پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی یہی اشرافیہ کرتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے مہاجروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ 98فیصد غریب ومتوسط کی قیادت اور2فیصد مراعات یافتہ طبقہ کی اصطلاحات سے عوام کوروشناس کرایا اور غریب اورمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اورباصلاحیت افرادکوملک کے ایوانوں میں بھیجا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میںاصل طاقت فوج کے ہاتھ میں ہے جو ملک کے تمام تروسائل کی مالک اورر یاست کے تمام اداروںپر بالادست اور قانون سے بالاتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیامیں 200 سے زائد ممالک ہیں،ان تمام ممالک کی اپنی فوج ہے ، پاکستان دنیاکا واحدملک ہے جس کی فوج کاملک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوںکوتوغدارکہاجاتاہے لیکن کسی جرنیل کوآج تک غدار نہیں کہا گیا ۔فوجی جرنیلوں نے ملک توڑ دیالیکن کسی جنرل کوسزا نہیں ہوئی۔ جرنیلوں نے ملک میںمارشل لاء لگائے، آئین توڑے لیکن کسی جنرل کو آئین شکنی پرسزانہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے ہر مارشل لا کوجائز قرار دیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سویلین بالادستی پریقین رکھنے والے ایک جمہوریت پسند رہنما تھے اور وہ فوج کواس کے آئینی دائرہ کار تک محدود رکھناچاہتے تھے ،اسی لئے قائداعظم کوسلوپوائزن دے دیاگیا۔ اس کے بعد قائداعظم کے دست راست اورپہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں بھرے جلسہ میں قتل کردیاگیا۔قائداعظم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے فوجی ڈکٹیٹرجنرل ایوب خان کی آمریت کوچیلنج کیاتوانہیں بھی قتل کردیا گیا۔ اس کے بعد ملک میں باربار مارشل لاء لگائے جاتے رہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورسیاست میں فوجی جرنیلوںکی مداخلت کے خلاف سب سے پہلے میں نے آوازبلند کی جس کی وجہ سے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے ۔میں نے مہاجروں کے ساتھ ساتھ سندھیوں، بلوچوں،پشتونوں، ہزارے وال اورقبائلی علاقوں کے معصوم کے قتل پر آوازاٹھائی، مہاجروںکودہشت گرد کہہ کرجعلی پولیس مقابلوں میںماراگیا، بلوچستان میں لاپتہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئیں، انہیںتشددکرکے ہوائی جہازوں سے پھینکا گیا، پختونخوااورقبائلی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے معصوم قبائلیوں پر فائرنگ اوربمباری کی گئی۔اہل پنجاب اس کھلے ظلم کی حمایت کرتے اوراس کو درست اورجائز قراردیتے ،مجھے یہ دیکھ کربہت دکھ ہو تا تھا اورمیں دعاکرتاتھا کہ خدا کچھ ایسا کردے کہ کسی طرح اہل پنجاب کوبھی مظلوم مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں اور پشتونوں پر ہونے والے مظالم کااحساس ہوجائے ۔ آج پنجاب میں بھی فوج کی غلط پالیسیوں پرتنقید کرنے والے نوجوانوں اورمطلوبہ افراد کے نہ ملنے پر ان کے رشتہ داروںکو گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہا ہے ۔ آج پنجاب کے لوگوںکوبھی پتہ چل رہاہے کہ فوج مارتی بھی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب میں بھی عوام اس ظلم کے خلاف نعرے لگاتے ہیںاورکھل کرکہہ رہے ہیں کہ مسائل کی جڑ کون ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج جب میں دیکھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی کوئی خاتون رہنماشدیدذہنی دباؤکے عالم میں اپنے بچوں کی دہائی دے کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کررہی ہیںتومجھے بہت دکھ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ چاہے بڑے بڑے نام والے عمرا ن خان کوچھوڑدیں لیکن مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے گمنام کارکن اس کے ساتھ ہیں۔ لوگوں نے کہاکہ عمران خان تویہ کہتا تھا کہ اگربرطانیہ اجازت دے توہم الطاف حسین پر ڈرون ماریںگے، پھرآپ اس کی سپورٹ میں بیان کیوں دے رہے ہیں۔ تومیں یہی کہتاہوںکہ جس جس پر جب جب ظلم ہوا،میں نے اس ظلم کے خلاف آوازبلند کی ہے ،جب بینظیرکاقتل ہوا، پیپلزپارٹی پر ظلم ہوا، میں نے اس پر آواز اٹھائی، جب نوازشریف کے خاندان پر ظلم ہوامیں نے اس پر آوازاٹھائی، آج جب عمران خان کے لوگوںپرظلم ہورہا ہے تومیں اس ظلم کوظلم کہہ رہاہوں۔ جب جب کسی پرظلم ہوگا، اس پر کوئی آواز آئے نہ آئے، وہاں ایک ہی آواز گونجے گی وہ الطاف حسین کی آواز ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ انقلاب پاکستان کے مسائل کاواحد حل ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ انقلاب آہستہ آہستہ آتاہے،بلاول بھٹونے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں یہ کہاکہ ہم آہستہ آہستہ تبدیلی لائیںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بلاول کوسمجھناہوگاکہ تمہارے نانا کوپھانسی دیدی، تمہاری ماںکوماردیا، تمہارے دونوں ماموںکوماردیا، پھرکیسے تبدیلی آسکتی ہے۔ انقلاب انقلاب کی طرح آنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرپشن کی سب سے بڑی وجہ فوج ہے۔ فوج کے ایماندار جرنیلوں، افسروںاور سپاہیوںکومیراپیغام ہے کہ وہ فوج میں کرپٹ جرنیلوں کے خلاف انقلاب لائیں،میں انہیں سپورٹ کروںگا۔ 
 جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے خلاف کئی برسوںسے آپریشن جاری ہے، میرے ساتھیوںکوپکڑکرلاپتہ کیاجارہاہے، ساتھیوںکی جانب سے لگائے جانے والے پوسٹرزاوربینرزپھاڑے جارہے ہیں،ان کے اہل خانہ کوڈرایا دھمکایا جارہا
 ہے۔انہوںنے کہاکہ کتناہی جبر کرلیاجائے ،کس کس کے دل سے الطاف حسین کا نام نکالاجائے گا۔تمام ترجبرکے باوجودآج بھی کارکنوں،ماؤں،بہنوں، بزرگوں ، بچوںکے دلوں میں میری محبت موجود ہے، یہ محبت الطاف حسین نے بندوق کے ذورپر ظلم کرکے حاصل نہیں کی بلکہ محبت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے۔ 
جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوںاورعوام کواے پی ایم ایس او کے 45ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ تمام ریاستی جبر وستم کے باوجود آج بھی کراچی، حیدرآباد،ٹنڈوالہ یار، سکھر،میرپورخاص، نوابشاہ، ٹنڈوآدم، سانگھڑ، عمرکوٹ سندھ کے دیگرشہروں کے ساتھ ساتھ پنجاب،سرحد،بلوچستان، گلگت  بلتستان،آزادکشمیر میں میرے ثابت قدم ڈٹے ہوئے ہیں اور تحریک کاپیغام پھیلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آج بھی اگر زندہ ہے تویہ میرے ثابت قدم گمنام کارکنوں کی وجہ سے زندہ ہے۔ انہوں نے تمام ثابت قدم ساتھیوں ، ماؤں ، بہنوں،بزرگوںاوربچوںکوکھڑے ہوکرسیلوٹ کیا۔ 
٭٭٭٭٭













12/22/2024 4:08:02 AM