Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

APMSOکا45 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بھرپورجوش وجذبہ سے منایاجائے گا کراچی،حیدرآباداوردیگرشہروں میں APMSO کے بانی جناب الطاف حسین کی تصاویرمبنی پوسٹرزاوربینرزلگادیے گئے


APMSOکا45  واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بھرپورجوش وجذبہ سے منایاجائے گا کراچی،حیدرآباداوردیگرشہروں میں APMSO کے بانی  جناب الطاف حسین کی تصاویرمبنی پوسٹرزاوربینرزلگادیے گئے
 Posted on: 6/10/2023
 APMSOکا45  واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بھرپورجوش وجذبہ سے منایاجائے گا
کراچی،حیدرآباداوردیگرشہروں میں APMSO کے بانی
 جناب الطاف حسین کی تصاویرمبنی پوسٹرزاوربینرزلگادیے گئے
APMSO کے یوم تاسیس کے سلسلے میں اوورسیز یونٹوں میں تقریبات ہوںگی
 خصوصی ہیش ٹیگ #گیارہ_جون_ الطاف_ کے_ سنگ  کااجرا
آن لائن چینل '' میری آواز سنو'' کل بروز اتوار خصوصی پروگرام نشرکرے گا

لندن  …  10جون 2023ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMOS)  کا45  واں یوم تاسیس اتوار11جون کو پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں بھرپورجوش وجذبہ سے منایاجائے گا اوربانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاجائے گا۔ APMSOکے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں وفاپرست کارکنوںکی جانب سے اے پی ایم ایس او کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تصاویرمبنی پوسٹرز اور بینرزلگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوم تاسیس کے حوالے سے وال چاکنگ بھی کی گئی ہے ۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباداورمختلف شہروں میں بھی اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے سلسلے میں بینرز ، پوسٹرزلگائے گئے ہیں اوروال چاکنگ کی گئی ہے۔ ایم کیوایم کے سیکٹرزاورشعبہ جات کی جانب سے سوشل میڈیاپر بانی تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ترانوںپر مبنی خوبصورت پوسٹرزبھی جاری کئے گئے ہیں۔ اے پی ایم ایس او کے 45 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں میں مختلف تقریبات کااہتمام کیاجارہاہے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے کا مرکزی اجتماع آج بروز ہفتہ لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام کیاگیاہے ۔ یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے مرکزی سوشل میڈیاسیل کی جانب سے ایک خصوصی ہیش ٹیگ #گیارہ_جون_ الطاف_ کے_ سنگ  جاری کیاگیاہے جو اس وقت سوشل میڈیاپر ٹرینڈکررہاہے۔
یوم تاسیس کے سلسلے میں امریکہ سے چلنے والے آن لائن چینل میری آواز سنو کی جانب سے پاکستان وقت رات 10بجے خصوصی پروگرام بھی نشرکیاجائے گا۔ 
 ٭٭٭٭٭



12/22/2024 4:24:56 AM