Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دعوت فکر:


دعوت فکر:
 Posted on: 5/25/2023
دعوت فکر: جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے گرفتارہونے والے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، کارکنوں اور سپورٹرز پر دہشت گردی اور غداری کے الزامات لگاکر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ان کے مقدمات ملٹری کورٹس یا انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (ATC) میں چلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور 9، مئی کو احتجاجی مظاہروں میں شریک PTI کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، کارکنوں اور سپورٹرز کو گرفتارکرنے اور مشروط رہائی کے بعد ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کراکےپارٹی سے علیحدگی کا عمل کرایاجارہا ہے اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے سامنے ان سے اقبالی بیانات دلوائے جارہے ہیں تو اس پر حکمرانوں سے میرا سوال یہ ہے کہ مشروط رہائی پانے اور PTI سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، کارکنوں اورسپورٹرز کے مقدمات بھی کیاملٹری کورٹس یا ATC میں چلائے جائیں گے یانہیں؟ اگرنہیں تو پھر اس slective justice سے یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ 2023ء میں بھی اسی طرح کی ڈرائی کلیننگ مشین کا استعمال کیاجارہا ہے جس طرح ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے 2016ء میں کیا تھا اور ایم کیوایم پر غداری اور دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے لیکن پھر ایم کیوایم کے ان رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اورکارکنوں کو ڈرائی کلیننگ مشین سے گزارنے اورمعاف کرنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے اپنی سرپرستی میں انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جنہوں نے اپنے قائد اور نظریاتی استاد یعنی الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور جن رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں نے اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے اور مجھ سے غداری کرنے سے صاف انکارکردیاتھا، انہیں یا تو ماورائے عدالت قتل کردیاگیایا گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا یاپھر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں اسیر کردیاگیا۔  میں آخر میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس قسم کے حربوں اور ہتھکنڈوں کے استعمال کے سنگین نتائج اور ناقابل تلافی نقصانات دیربدیر صرف جمہوریت کوہی نہیں بلکہ ملک وقوم کو بھی بھگتنا پڑیں گے۔  شائد کہ اترجائے تیرے دل میں میری بات میری قارئین درخواست ہے کہ وہ میرے اس بیان کواپنے اپنے ریکارڈ میں رکھ کر محفوظ کرلیں کیونکہ میں نے ماضی میں جن جن خدشات کی نشاندہی کی تھی وہ دیر بدیرضرور درست ثابت ہوئے ہیں۔


12/22/2024 4:40:26 AM