رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم کی امریکی ریاست ٹیکساس کے ریاستی نمائندگانSalman Bhojani, Ron Reynolds اور Jacey Jetton سے ملاقات
ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوں، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم،ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں، اسیر کارکنان کی تکالیف سے بھی آگاہ کیا
پاکستان میں آزادی تقریر، آزادی اظہاراورایسوسی ایشن کی آزادی کیلئے کردار
ادا کریں گے ، امریکی ریاستی نمائندگان
وفد میں امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ عدنان قریشی اور
ایم کیوایم ہیوسٹن چیپٹرکے انچارج فواد احمد بھی شامل تھے
ٹیکساس۔۔۔24، مئی2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید عاطف شیم نے امریکہ کے ریاستی نمائندگان سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ عدنان قریشی اور ایم کیوایم ہیوسٹن چیپٹرکے انچارج فواد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے رکن سید عاطف شمیم کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفدنے ٹیکساس کیپٹل بلڈنگ میںٹیکساس 92ڈسٹرکٹ کے ریاستی نمائندےSalman Bhojani ،ٹیکساس 27 ڈسٹرکٹ کے ریاستی نمائندے Ron Reynolds اورٹیکساس 26 ڈسٹرکٹ کے ریاستی نمائندے Jacey Jetton سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے ٹیکساس کے ریاستی نمائندگان کو پاکستان کی تیسری اورصوبہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوںاوربانی و قائد جناب الطاف حسین کی تحریروتقریرپر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوں، ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن ، ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوںکے علاوہ گزشتہ کئی برسوں سے جیلوں میں اسیر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور انکے اہل خانہ کو درپیش مسائل ومشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
امریکہ کے ریاستی نمائندگان نے ایم کیوایم کے وفد کی باتوں کو توجہ سے سنااوریقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں Freedom of Speech, Freedom of Expression, اورFreedom of Association کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ عوام جسے چاہیں سنیںاور جس کیلئے چاہیں اسے ووٹ دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہی اصلی جمہوریت ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر ایم کیوایم کے وفد نے ٹیکساس کے تینوں ریاستی نمائندگان کو بانی و قائد جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد پر مبنی کتابیںMy Life's Journey اور The Living Legend, Altaf Hussainبھی پیش کیں۔