Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں سے رابطوں اور مشاورت کیلئے تین رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی گئی


 ایم کیوایم کے کارکنوں سے رابطوں اور مشاورت کیلئے تین رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی گئی
 Posted on: 5/25/2023
 ایم کیوایم کے کارکنوں سے رابطوں اور مشاورت کیلئے تین رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی گئی
ایڈوائزری کونسل بزرگ کارکن آفتاب بقائی، بزرگ دانشور مومن خان مومن اورسابق رکن اسمبلی نثار پہنور پر مشتمل ہوگی 
 آفتاب بقائی ایڈوائزری کونسل کے انچارج ہوں گے
 کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایڈوائزری کونسل کے قیام کے فیصلے کی توثیق کی

لندن…25 مئی 2023ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں سے رابطوں اور مشاورت کے لئے ایم کیوایم کی ایک ایڈوائزری کونسل قائم کی گئی ہے ۔ کونسل تین ارکان پر مشتمل ہوگی جس میںتحریک کے بزرگ کارکن آفتاب بقائی، بزرگ دانشور مومن خان مومن اورسابق رکن اسمبلی نثارپہنور شامل ہیں۔
 آفتاب بقائی اس ایڈوائزری کونسل کے انچارج ہوں گے۔ایڈوائزری کونسل کے قیام کافیصلہ کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایڈوائزری کونسل کے قیام کے فیصلے کی توثیق کی۔ ایڈوائزری کونسل تحریک کے کارکنوںاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں سے رابطے کرے گی۔ جوتحریکی کارکن بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی فلاسفی سے متفق ہوں اور تحریک کے کاز سے مخلص ہوںوہ اس ایڈوائزری کونسل کے ارکان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایڈوائزری کونسل میں مزید ارکان کوبھی بعد میں شامل کیا جائے گا۔ 
٭٭٭٭٭


12/22/2024 4:19:08 AM