Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی تقریرپر عائد پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت پانچ ماہ کیلئے پھر ملتوی کردی


 سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی تقریرپر عائد پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت پانچ ماہ کیلئے پھر ملتوی کردی
 Posted on: 5/23/2023

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی تقریرپر عائد پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت پانچ ماہ کیلئے پھر ملتوی کردی
قائد تحریک الطاف حسین کی تحریروتقریرپرپابندی کے خلاف دائر پٹیشن سماعت کے بجائے مسلسل تاخیری حربوں کا شکاربنائی جارہی ہے 
سندھ ہائی کورٹ نے پر As per declared policy کے تحت اگلی سماعت کیلئے 17، اکتوبر2023ء کی تاریخ دے دی
سندھ ہائی کورٹ میں 14 ماہ سے نثارپنہور کی پٹیشن کی سماعت نہیں کی جارہی ہے
 مذکورہ پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاجارہا ہے
 چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،نثاراحمد پنہور کی پٹیشن کی سماعت کو
 مسلسل التواء میں ڈالنے کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
 اس پٹیشن کو جلد از جلد سناجائے اورحقائق کی روشنی میں منصفانہ فیصلہ کیاجائے، رابطہ کمیٹی کی اپیل
لندن۔۔۔23، مئی 2023ئ
سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریروتقریرپر پابندی کے خلاف دائرپٹیشن کی سماعت کے بجائے مسلسل تاخیری حربوں کے شکاربنائی جارہی ہے،ایک مرتبہ پھرپٹیشن کی سماعت کے بغیرہی سندھ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر As per declared policy کے تحت اگلی سماعت پانچ ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے 17، اکتوبر 2023ء کی تاریخ دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کی جانب سے 7، ستمبر2015ء میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریرو تقریر اورتصویرکو میڈیامیں نشروشائع کرنے پرچھ ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس پابندی کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی نثاراحمد پنہور نے مورخہ27،اگست2022ء کواپنے وکیل خالد ممتاز ایڈوکیٹ کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی ، پٹیشن قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کیلئے 30 اگست2022ء کوکیس نمبر4997 کی سماعت ہونی تھی تاہم 29، اگست2022ء کو رات 12 بجے نثاراحمد پنہور کوکراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن سے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بعدازاں سماعت کی تاریخ 28 فروری 2023ء مقررکی گئی تھی لیکن اسی دن اچانک سماعت تین ماہ کیلئے مؤخرکردی گئی اور سندھ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ As per declared policy کے تحت  پٹیشن کی سماعت کی اگلی تاریخ 23 مئی 2023ء مقررکردی گئی ۔ آج جناب الطاف حسین کی میڈیاکوریج پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت متوقع تھی لیکن ماضی کی طرح اچانک سندھ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر مذکورہ پٹیشن کی سماعت مزید پانچ ماہ کیلئے مؤخرکرتے ہوئے As per declared policy کے تحت پٹیشن کی سماعت کی اگلی تاریخ 17، اکتوبر2023ء مقررکردی گئی ہے ۔
سابق رکن قومی اسمبلی نثاراحمد پنہور نے انصاف کے حصول کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے لیکن 14 ماہ سے ان کی پٹیشن کی سماعت نہیں کی جارہی ہے اور تاحال عدالت عالیہ سندھ کی جانب سے مذکورہ پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاجارہا ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ میں جناب الطاف حسین کی تحریروتقریر پر پابندی کے خلاف دائرپٹیشن کی سماعت کے بجائے اسے تاخیری حربوں کانشانہ بنایاجارہا ہے ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں جناب الطاف حسین کی تحریروتقریرپر پابندی کے خلاف دائرپٹیشن کی سماعت کے بجائے اسے تاخیری حربوں کے نشانہ بنانے کے عمل پر گہرے افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جناب الطاف 
حسین کی میڈیاکوریج پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت 14 ماہ سے زیرالتواء ہے جوکہ انتہائی غیرمنصفانہ عمل ہے اور یہ انتہائی نامناسب طرزعمل ہے کہ پٹیشن کو سننے کے بجائے اسے As per declared policy کے تحت مسلسل ٹالا جارہا ہے جس کے باعث جناب الطاف حسین کے چاہنے والے کروڑوں کارکنان وہمدرد عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب احمد علی شیخ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریروتقریر اورتصویر کو نشر وشائع کرنے کی غیرقانونی اورغیرآئینی پابندی کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی نثاراحمد پنہور کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کی سماعت کو مسلسل التواء میں ڈالنے کا نوٹس لیاجائے ، اس پٹیشن کو جلد از جلد سناجائے اورحقائق کی روشنی میں منصفانہ فیصلہ کیاجائے ۔
٭٭٭٭٭






12/22/2024 4:02:11 AM