22مئی 2023ء
یادگار شہداء فوجی شہداء کی ہویاسویلین شہداء کی ،مقدس ہوتی ہے
9،مئی 2023ء کو ملک کے مختلف شہروں میں فوج کے شہیدوں کی یادگارکو نقصان پہنچانےاور یادگارشہداء کی توڑپھوڑ کرنے کےعمل کی فوج اورسیاسی ومذہبی جماعتیں جس شدت سے مذمت کررہی ہیں اسی طرح اس عمل کی ایم کیوایم نےبھی مذمت کی ہے ۔
یادگارشہداء،فوج کےشہیدوں کی ہویاسویلین شہیدوں کی،
وہ نہ صرف مقدس ہوتی ہےبلکہ وہ یادگار یں ،دیکھنے والوں کو شہداء کی قربانیوں کی یادتازہ کرنے کا ایک اہم مرکز بھی بن جاتی ہیں۔
میں یہاں فوج کے جرنیلوں اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کےرہنماؤں سے سوال کرتا ہوں کہ کراچی کے تاریخی جناح گراؤنڈ میں قائم کردہ ایم کیوایم کے ہزاروں شہیدکارکنوں اوررہنماؤں کی جو یادگار تعمیر کی گئی تھی جنہیں فوج،رینجرز اورپولیس نے جھوٹے اورجعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیاتھا۔جب مورخہ 14،دسمبر2019ء کوا س یادگارشہداء کی توڑپھوڑ کرکےان شہداء کی قربانیوں کا جس طرح مذاق اڑایا گیا، جس طرح ان شہیدوں کی یادگار کی بے حرمتی کی گئی توآخر اس وقت فوجی جرنیلوں اور سیاسی ومذہبی جماعتوں نےاس گھناؤنےعمل کی کوئی مذمت کیوں نہیں کی ؟
کیافوجی شہیداورسویلین شہیدمیں کوئی فرق ہوتاہے؟
کیا سویلین شہیدوں کادرجہ فوجی شہیدوں سے کم ہوتا ہے ؟
کیا سویلین شہیدوں کےلواحقین ،فوجی شہیدوں کے لواحقین کی طرح نہیں ہوتے؟
کیافوجی شہیدوں کےلواحقین کی طرح سویلین شہیدوں کے لواحقین کواپنےشہیدوں کے بچھڑنے کا دکھ اورصدمہ نہیں ہوتا؟
کیااللہ تعالیٰ کی نظرمیں فوجیوں کےنماز پڑھنےاورسویلین کے نماز پڑھنےکےعمل کی کوئی درجہ بندی ہوتی ہے؟
یقینا ہرگز نہیں … لہٰذا
فوجی شہیدوں کی یادگارکوسویلین کامریڈزشہیدوں کی یادگارپر فوقیت دینامیری نظرمیں سراسر ناانصافی ہےاورمیں سمجھتا ہوں کہ فوجی شہید ہوں یاسویلین شہید ،دونوں کی شہادت مقدس درجہ رکھتی ہے۔
LINK :https://twitter.com/AltafHussain_90/status/1660629199697190912?s=20