لتامنگیشکرجی کاانتقال انڈیا کے عوام ہی کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیائے موسیقی کیلئے ایک ایساعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی ۔الطاف حسین
لتا جی وہ عظیم گلوکارہ اورایسے انمول ستارے کانام ہے جودنیامیں صدیوں میں پیداہوتاہے۔الطاف حسین
لتاجی دنیائے فانی سے چلی گئیں لیکن ان کی آواز کاجادو ہمیشہ قائم رہے گا
لتاجی کی آوازکی جادوئی شمع ان کے گائے ہوئے ناقابل فراموش گیتوں کی شکل میں رہتی دنیاتک روشن رہے گی۔ الطاف حسین
میں اورمیرے تمام ساتھی لتامنگیشکر کے اہل خانہ اورانڈیاکے تمام لوگوں کے
سوگ میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
May God rest her soul in peace.
لندن … 6فروری 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے برصغیرکی عظیم گلوکارہ محترمہ لتامنگیشکر کے انتقال پر دلی صدمہ ، گہرے رنج وغم اورشدید افسوس کااظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیائے موسیقی کاسب سے معروف اوردرخشاں ستارہ آج دنیائے فانی سے کوچ کرگیا۔ یہ بہت بڑاسانحہ ہے اوراس سانحہ پر مجھے اورمیرے تمام ساتھیوں کودلی صدمہ پہنچاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لتا منگیشکر جی وہ عظیم گلوکارہ اورایسے انمول ستارے کانام ہے جودنیامیں صدیوں میں پیداہوتاہے۔ لتاجی کی رگ رگ میں موسیقی رچی بسی ہوئی تھی، ان کی گائیکی کا انداز اور آواز میں ایک ایساطلسماتی رنگ اوراثرتھاجو سننے والوں پروہ سحرطاری کردیتا تھا جو آج تک کسی اور گلوکارہ میں نظرنہیں آیا۔لتاجی موسیقی کی دنیا کی ملکہ اورایک قیمتی اثاثہ تھیں، وہ دنیاکی واحدایسی گلوکارہ تھیں جن کے پرانے اور نئے گیت آج تک سنے جاتے ہیں اور ہمیشہ سنے جاتے رہیںگے۔ موسیقی پسندکرنے والاہرفردلتاجی کے گانے سنتاہے اورہمیشہ سنتارہے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ لتامنگیشکرجی کاانتقال ان کے اہل خانہ یا انڈیا کے عوام ہی کے لئے نہیں بلکہ سرحدوں سے بالاترہوکر پوری دنیائے موسیقی کے لئے نہایت دکھ اورصدمہ کی بات اورایک ایساعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی ۔ان کے چلے جانے سے دنیائے موسیقی میں جوخلاء پیداہواہے وہ کبھی بھی پرنہیں کیا جاسکے گا۔لتاجی اس دنیائے فانی سے چلی گئیں لیکن دنیائے موسیقی میں ان کی آواز کاجادو ہمیشہ قائم رہے گا،ان کی آوازکی جادوئی شمع ان کے گائے ہوئے ناقابل فراموش گیتوں کی شکل میں رہتی دنیاتک روشن رہے گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی لتاجی کے اہل خانہ اورانڈیاکے تمام لوگوں کے سوگ میں برابرکے شریک ہیں۔
May God rest her soul in peace.
٭٭٭٭٭