Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ستمبر2015ء میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے میڈیا میں میری تحریر، تقریر، تصویرحتیٰ کہ میرانام لینے تک پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی ہے


ستمبر2015ء میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے میڈیا میں میری تحریر، تقریر، تصویرحتیٰ کہ میرانام لینے تک پر      غیرآئینی وغیرقانونی پابندی ہے
 Posted on: 5/15/2023

ستمبر2015ء میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے میڈیا میں میری تحریر، تقریر، تصویرحتیٰ کہ میرانام لینے تک پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس غیرآئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف محترمہ عاصمہ جہانگیرشہید نے ہائیکورٹ میں میری پیروی کی تو انہیں زہر دیکر موت کی نیند سلادیاگیا اور پھر ایم کیوایم کےسابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور نے سندھ ہائی کورٹ میں مجھ پر پابندی کےخلاف پٹیشن دائر کی تو سماعت سے قبل رات ہی کوچھاپہ مارکر نثارپنہور کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس کے بعد ایم کیوایم کے سینئر رکن آفتاب بقائی نے سندھ ہائی کورٹ میں اس پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کی تو عدالت نے کہاکہ الطاف حسین پر پابندی کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائیں۔ دوسری طرف ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتیں ، جمہوریت ، آزادی اظہار اور بنیادی انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں تو کرتی ہیں ، جمہوریت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے کے بڑے بڑے مطالبات اور جلسےجلوس تو کرتی ہیں،اسی طرح پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بنیادی انسانی حقوق کی باتیں تو کرتی ہیں ، اپنی رپورٹس میں مختلف افراد کی گرفتاریوں اور ان پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف بڑے بڑے مطالبات تو کرتی ہیں لیکن انسانی حقوق کی کسی بھی تنظیم یا کسی ایک بھی سیاسی یا مذہبی جماعت نے الطاف حسین پر غیرآئینی اور غیرقانونی پابندی کےخلاف کسی قسم کی کوئی آواز بلندنہیں کی۔ میں پاکستان کے عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیاان جماعتوں کے کارکنوں میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اپنی اپنی جماعت کےرہنماؤں سے سوال کریں کہ 2015ء میں جو پابندی الطاف حسین پر لگائی گئی تھی اس کے خلاف آپ آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ حالانکہ اس وقت تو الطاف حسین نے کسی قسم کا کوئی نعرہ بھی نہیں لگایاتھا۔ 22، اگست 2016ء سے میرا گھر المعروف نائن زیرو آج تک seal ہے ، اس غیرآئینی وغیرقانونی عمل پر بھی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کررکھی ہے؟ ملک کی تیسری سب سے بڑی اور صوبہ سندھ کی دوسری سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی آواز پر پابندی عائد کرنا، اس کے گھر کو مقفل کرنا کیاآئین اور قانون کے مطابق ہے؟ اگرنہیں تو پھر اس پابندی کے خلاف آواز اٹھانے سے سیاسی ومذہبی جماعتیں کیا صرف اس لئےڈرتی ہیں کہ ان سب کی ڈوریاں ISI کے ہیڈکوارٹرآبپارہ اور GHQ سے ہلائی جاتی ہیں؟ کیا سیاسی ومذہبی جماعتوں کی اس مسئلہ پر مجرمانہ خاموشی کھلی منافقت اور حق کی راہ سےمنہ چرانےکے مترادف نہیں؟ کیا الطاف حسین کے ایک لفظ کے مقابلے میں ملک کی ہرجماعت نے فوجی جرنیلوں اور فوج کے خلاف کہیں زیادہ ذلیل اور رسوا کرنے والی باتیں نہیں کیں؟ مگرپابندی صرف الطاف حسین پر کیوں؟ عوام سے اپیل ہے کہ میرے ان سوالوں کا جواب دیں
40.6K
Views


12/22/2024 4:39:36 AM