Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
دفاعی ،سیاسی اورحکومتی عہدوں پر فائز اعلیٰ حکام خدارا فوج کوعوام کےسامنے نہ لائیں
Posted on: 5/10/2023
دفاعی ،سیاسی اورحکومتی عہدوں پر فائز اعلیٰ حکام خدارا فوج کوعوام کےسامنے نہ لائیں۔کسی بھی الزام میں ثبوت وشواہد کے ساتھ کسی بھی جماعت کے فرد یارہنما یارہنماؤں کوگرفتارکرنا آئین اورقانون کے مطابق جائز ضرور ہےلیکن عدالت سے کمرہ عدالت کے دروازے توڑ کرکسی کوبھی گرفتارکرنے کاعمل آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ کسی ایک جماعت یاپارٹی پر الزام لگانے والے حکام کواپنے اپنے غیرآئینی وغیرقانونی عمل دخل اور اقدامات کابھی جائزہ لینا چاہئے۔ مزید یہ کہ ISPR کی جانب سے یہ بیان دینا کہ عمران خان کی گرفتاری جائز ہے ،میری نظر میں یہ بھی غیرآئینی اور غیرقانونی عمل ہے کیونکہ ISPR کوئی عدالت نہیں جو اس بات کافیصلہ کرے کہ کیا جائز ہے اور کیا ناجائز ہے۔ کیا ISPR میرے اٹھائے گئے ان اہم نکات کاجواب دینا پسند کرے گا؟ میری یہ بات شاید کچھ حلقوں کو ناگوار گزرے لیکن میں پاکستان کی بقاوسلامتی کیلئے ایک مرتبہ پھر یہ کہہ رہا ہوں کہ فوج کو سیاست میں بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کرنے سے قطعی اور قطعی طورپرباز بھی رہنا چاہیے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی پارٹی کے چند افراد کے غیرآئینی وغیرقانونی عمل کوکسی بھی طرح جائز قرارنہیں دیا جاسکتا لیکن اس عمل کوجواز بناکر فوج کوعوام کےسامنے لا کھڑا کرنے کے نتائج حالات کوبہتربنانےکےبجائے مزید خراب کرنے کاسبب بن سکتے ہیں ۔لہٰذا دفاعی وحکومتی حکام کوجذباتی فیصلے کرنے یا اقدامات اٹھانے کے بجائے ہوشمندی سے کام لینا چاہیے اورچند افراد کی غلطیوں یااقداما ت کی سزا تمام پرامن مظاہرین کونہیں دینی چاہیے۔ میں یہاں اس امر کو بھی بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ کسی بھی مسئلہ پر بسا اوقات عوام کے پرامن احتجاج کے دوران شرپسند عناصر اپنے مفادات کیلئے یاتو خود شامل ہوجاتے ہیں یا بعض قوتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایسے شرپسند عناصر کوپرامن مظاہرین میں داخل کروا کر ان سے پرتشدد کارروائیاں کرواتی ہیں۔لہٰذا میں مطالبہ کرتا ہوں کہ گرفتارکئے گئے تمام بے گناہ افراد کوفی الفوررہا کیا جائے ۔
#ImranKhanArrest
8/12/2026 5:56:54 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us