Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر اور '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہید کو امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میںسپرد خاک کردیا گیا


 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر اور '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہید کو امریکہ کی ریاست میری لینڈ  کے شہر بالٹی مور میںسپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 5/10/2023

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر اور '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہید کو امریکہ کی ریاست میری لینڈ
 کے شہر بالٹی مور میںسپرد خاک کردیا گیا
 رکن الدین شہیدکی تدفین میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ حیدری،  امریکہ کے آرگنائزر مطلوب زیدی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان قیصر علی ، شکیل الدین مہاجر، خورشیدالحق، ایم کیوایم شکاگوکے یونٹ انچارج حارث عثمانی اور وفافاؤنڈیشن کے رکن احمر مزمل کے ساتھ ساتھ نیوجرسی، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا میری لینڈ سے آنے والے کارکنوں اور دیگرافراد کی شرکت
  ذمہ داروں اورکارکنوں نے رکن الدین شہید کوسیلوٹ اورخراج عقیدت پیش کیا
 بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی وڈیو کال کے ذریعے شہید کی تدفین میں شرکت

بالٹی مور…10،مئی 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن، تحریک کے سینئر کارکن اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فیس بک چینل '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہید کو آج امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے قبرستان میں شدیدرنج والم کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا۔ رکن الدین تاج شہید کی نماز جنازہ اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کاآخری دیدار کرایا گیا ۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے وڈیو کال کے ذریعے اپنے سچے وفاپرست شہید کا آخری دیدار کیا ۔ اس موقع پر وہ دلی صدمے سے دوچار تھے ۔ نماز جنازہ کے بعد رکن الدین شہید کوبالٹی مور کے کنگ میموریل پارک میں سپردخاک کیاگیا۔شہید کی قبرپر پھول چڑھائے گئے ،انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں نے رکن الدین تاج شہید کوسیلوٹ بھی پیش کیا۔ رکن الدین شہید تدفین میں شہید کے صاحبزادے انورالحق اوردیگر اہل خانہ کے علاوہ نیوجرسی سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ حیدری، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان قیصر علی ، شکیل الدین مہاجر، نیویارک سے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن خورشیدالحق، ایم کیوایم شکاگو یونٹ کے انچارج حارث عثمانی اور وفافاؤنڈیشن کے رکن احمر مزمل کے ساتھ ساتھ امریکہ کی مختلف ریاستوںاورشہروں نیوجرسی، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا میری لینڈ سے آنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں اور دیگرافراد نے شرکت کی ۔رکن الدین تاج شہید کی نماز جنازہ، تدفین اورآخررسومات سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کی گئیں۔براہ راست نشریات کو ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ، برطانیہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا میںموجود رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں نے شرکت کی ۔ تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داروںنے شہید کے صاحبزادے انوارالحق سے تعزیت کی ۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے شہید رہنما رکن الدین تاج کو3، مئی 2023 کو اچانک علالت کے باعث بالٹی مورکے مقامی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، علالت کے دوران انکے لبلبے اورگردے شدید متاثرہوئے اورانہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری ہونے لگی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیاگیا تھا اور انکی حالت تشویشناک ہوتی چلی گئی ۔انہیں دوسرے اسپتال میں منتقل کیاجارہا تھا لیکن اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجو د جانبر نہ ہوسکے اورپانچ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔رکن الدین تاج کی اچانک شہادت سے دنیا بھر میں تحریک کے کارکنوںاورہمدردوں میں شدیددکھ اوررنج وغم پایاجاتاہے۔














12/22/2024 4:13:49 AM