Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن الدین تاج ایک سچے وفاپرست ساتھی تھے۔ الطاف حسین


 رکن الدین تاج ایک سچے وفاپرست ساتھی تھے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/8/2023 1

 رکن الدین تاج ایک سچے وفاپرست ساتھی تھے۔ الطاف حسین 
تحریک کیلئے رکن الدین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا 
  تحریک کی تاریخ میں رکن الدین تاج کانام لکھا جاچکاہے
 رکن الدین مرحوم کے صاحبزادے انوارالحق اور بھائیوںسے تعزیت

لندن  …  8  مئی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر رکن الدین تاج کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رکن الدین تاج ایک سچے وفاپرست ساتھی تھے اوران کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر شدید دکھ اور صدمہ پہنچاہے۔رکن الدین کاانتقال تحریک کا بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے رکن الدین تاج مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رکن الدین تاج مرحوم نے تحریک کیلئے بڑی خدمات انجام دی ہیں،تحریک کیلئے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک کیلئے قربانیوں کی بدولت تحریک کی تاریخ میں رکن الدین تاج مرحوم کانام لکھا جاچکا ہے۔جناب الطاف حسین نے رکن الدین مرحوم کے صاحبزادے انوارالحق اور بھائیوںسے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ رکن الدین تاج کاانتقال میراذاتی دکھ ہے، میں اور تحریک کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رکن الدین تاج مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کو ناگہانی وفات کایہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرجمیل عطافرمائے۔ 
٭٭٭٭٭



1/2/2025 7:26:46 PM