Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کا مکمل قبضہ کرانے کیلئے پارٹی کے اندر مخالف ذمہ داروں کوراستے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


 ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کا مکمل قبضہ کرانے کیلئے پارٹی کے اندر مخالف ذمہ داروں کوراستے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 4/23/2023

 ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کا مکمل قبضہ کرانے کیلئے پارٹی کے اندر مخالف ذمہ داروں کوراستے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 یہ سازش سرکاری ایجنسیوں کے ایک گروپ کی تیارکردہ ہے
 سازشی منصوبے کا ٹاسک مصطفےٰ کمال ،انیس قائم خانی گروپ کو دیا گیاہے 
اس سازش کا انکشاف سابق فوجی افسر میجرریٹائرڈ عادل راجہ نے چندروز قبل اپنے وڈیولاگ میں کیا تھا
مصطفےٰ کمال ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوکر ایم کیوایم کودفن کرنے کے منصوبے پر ہی کام کررہاہے جس کااعلان اس نے کیاتھا 
اسی منصوبے کی تکمیل کیلئے پارٹی کے اندرمخالف تمام لوگوں کوآہستہ آہستہ ایم کیو ایم پی سے فارغ کرایا جارہا ہے
  ان واقعات کاالزام اصل ایم کیوایم پر تھوپنے کیلئے میڈیاپر شرانگیز خبریں نشر کرائی جارہی ہیں ۔یہ خبریں سراسرجھوٹ اورمن گھڑت ہیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس سنگین معاملے کانوٹس لیں 
 کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی کاوڈیوبریفنگ سے خطاب

لندن…23  اپریل 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کونشانہ بنانے کے منصوبوں کے حوالے سے بعض نیوزچینلز میں آنے والی خبریںایک گہری سازش کاحصہ ہیں، یہ سازش سرکاری ایجنسیوں کے ایک مخصوص گروپ کی تیارکردہ ہے جنہوں نے یہ ٹاسک مصطفےٰ کمال اورانیس قائم خانی گروپ کودیاہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں موجود مصطفےٰ کمال مخالف افراد کوراستے سے ہٹایاجائے تاکہ ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کا مکمل قبضہ ہوجائے اور ان واقعات کاالزام اصل ایم کیوایم پر تھوپ دیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات آج بروز اتواررابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایک اہم وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وڈیوبریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا، ریحان عبادت، رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، علی تراوش، سفیان یوسف، ارشدحسین اوررکن الدین تاج نے بھی اظہارخیال کیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری اورحسان بٹ بھی وڈیو بریفنگ میں شریک تھے۔
کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ایم کیوایم کے قیام کے بعد سے ہردورمیں ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں، اس کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کئے جاتے رہے ہیں،ایم کیو ایم کے خلاف کوئی نیا ریاستی آپریشن شروع کرناہو ،آئی ایس آئی یا کوئی سرکاری ایجنسی یا اسٹیبلشمنٹ کے ایم کیوایم مخالف عناصر خود کسی کو راستے سے ہٹانا چاہے تو اپنے اس مذموم منصوبے کی تکمیل کیلئے پہلے میڈیا میں موجوداپنے تنخواہ دارملازموں کے ذریعے من گھڑت اور بے بنیادرپورٹس پھیلائی جاتی ہیں اور پھرجب سرکاری ایجنسیاں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کسی کوراستے سے ہٹادیتی ہیں،یا کوئی واقعہ کروادیتی ہیں تواس واقعہ کاالزام ایم کیوایم پرلگادیاجاتاہے ،اس میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ اس کو جواز بناکرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ر کھاجاسکے اور ایم کیوایم کے مزیدبے گناہ کارکنوںکی گرفتاریاں کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے ہی سازشی منصوبہ کے تحت  پاکستان کے ممتازقوال حضرت امجدصابری جو پاکستان سمیت دنیابھرمیں رسول اکرمۖ اوراہل بیت سے عشق کاپیغام پھیلارہے تھے اورساتھ ہی ایک مہاجرہونے کی بنیادپر وہ قائدتحریک الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کی حمایت کاپیغام بھی دے رہے تھے جس سے عوام کے جوش وجذبہ میں اضافہ ہورہاتھا۔ اسی لئے ایک سازش کے ذریعے ان کوراستے سے ہٹادیاگیااورپھران کے سفاکانہ قتل میں ایم کیوایم کوہی ملوث کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ، ایم کیوایم کے متعددبے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاگیالیکن بعد میں بتایاگیاکہ ان کے قتل میں کالعدم تنظیم کے افراد ملوث تھے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ایک سازشی منصوبے کے تحت چند روز قبل بعض میڈیاچینلزپر یہ شرانگیز رپورٹ نشر کرائی گئی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کوقتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ایم کیوایم لندن کاساؤتھ افریقہ نیٹ ورک فعال ہوگیاہے، اس رپورٹ میں کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داروں کے ناموں کی لسٹ اورتصاویربھی میڈیا پر پیش کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اس شرانگیز رپورٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اوردوٹوک الفاظ میںکہتی ہے کہ میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے ، یہ رپورٹ سراسرجھوٹ، من گھڑت اوربے بنیاد ہے۔ 
 مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک گہری سازش کاحصہ معلوم ہوتی ہے اوریہ وہی سازش ہے جس کا انکشاف فوج اورآئی ایس آئی کے ایک سابق افسر میجرریٹائرڈ عادل راجہ نے چندروز قبل اپنے وڈیولاگ میں کیا تھا۔ میجرریٹائرڈعادل راجہ کے مطابق، 
'' ڈرٹی ہیری نے مصطفےٰ کمال کوایم کیوایم پاکستان کاسربراہ لگانے کا وعدہ کیاہے،اس کے تحت خالد مقبول کوکھڈے لائن کردیا گیا ہے ، ڈرٹی ہیری سمجھتاہے کہ مصطفےٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کی قیادت خالد مقبول اورعامرخان سے بہترکرسکتاہے،دبئی سے مصطفےٰ کمال اور ان کے ساتھی کوآئی ایس آئی کا انٹرنل ونگ پاکستان واپس لیکرآیا اور یہ آئی ایس آئی کے بریگیڈیئرمروت کی ذمہ داری تھی، وہ انہیں واپس لیکر آئے اورپی ایس پی بنائی اورآئی ایس آئی کاانٹرنل ونگ ہی انہیں ڈیل کررہاہے ، پی ایس پی کو ایم کیوایم میں ضم کرنابھی ان کاپروجیکٹ تھا جس طرح ایم کیوایم پاکستان کاانضمام آئی ایس آئی کا پروجیکٹ تھا ، اس میں اربوں روپیہ خرچ کیاگیا ''۔
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ میجرریٹائرڈعادل راجہ کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ فوج اورآئی ایس آئی میں کن کن عہدوں پر رہے ہیںاورآج بھی وہ فوج اوراس کی ایجنسیوں میں موجود اپنے سورسز کے ذریعے ان کے منصوبوں سے پردہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب میڈیاپر آنے والی ان حالیہ رپورٹ نے میجرعادل راجہ کے انکشافات کی تصدیق کردی ہے کہ جوکچھ کھیل کھیلاجارہاہے وہ دراصل یہ ساری سازش ایم کیوایم پاکستان سے خالد مقبول صدیقی کو فارغ کر کے اسے مصطفےٰ کمال اور پی ایس پی ٹولے کے حوالے کرنے کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ٹاسک مصطفےٰ کمال اورانیس قائم خانی گروپ کو دیاگیاہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں موجود مصطفےٰ کمال مخالف افراد کوراستے سے ہٹایاجائے اورتاکہ ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کامکمل قبضہ ہوجائے اور اس سلسلے میں جو کچھ ہواس کا الزام اصل ایم کیوایم پر تھوپ دیا جائے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں، انہوں نے ہی ایم کیوایم بنائی،جناب الطاف حسین ہی ایم کیوایم کے بانی ہیں،وہی ہمیشہ ایم کیوایم کے بانی کہلائیںگے اوران کایہ مقام کوئی نہیں چھین سکتا اوراس حقیقت کوکوئی نہیںبدل سکتا۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے مخصوص عناصرنے ایم کیوایم کوتوڑنے، اسے گروپوں میں تقسیم کرنے اورمہاجروںکی
 طاقت ختم کرنے کے منصوبے کے تحت 1992ء میں حقیقی بنائی تھی اورفوجی آپریشن کیاتھا ۔حقیقی کوبھی آئی ایس آئی نے بنایاتھاجس کا اعتراف عامر خان نے ایکسپریس نیوز میں ممتاز اینکرشاہ زیب خانزادکودیے گئے اپنے انٹرو یومیں کیاتھا ۔ انہوںنے کہاکہ مہاجر عوام نے حقیقی کے پروجیکٹ کوبری طرح مستردکردیاتھا۔جب حقیقی پروجیکٹ فیل ہوگیا توایم کیوایم کوختم کرنے کے منصوبے کے تحت مصطفےٰ کمال اور انیس قائم خانی کو مال ودولت اورطرح طرح کی لالچیں دیکرخریدا گیا اور مارچ 2016ء میں پی ایس پی بنائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ مصطفےٰ کمال نے کئی بار اپنی تقریروں میں واضح اعلانات کئے کہ پی ایس پی کامقصد صرف اورصرف ایم کیوایم کودفن کرناہے ،مہاجرسیاست ختم کرناہے اورشہداقبرستان کو تالا لگانا ہے ۔ جس ایم کیوایم کی بدولت مصطفےٰ کمال ، انیس قائم خانی اوردیگر لوگوں کے نام بنے ،جومہاجروں کی واحد امید ہے ،انہوںنے اس ایم کیو ایم کودفن کرناچاہااورتحریک کے جن شہیدوں کی قربانیوںسے تحریک کوکامیابیاں ملیں،انہوں نے ان شہیدوں کے قبرستان کوتالا لگانے کی بات کی۔ اس موقع پرمصطفےٰ کمال کی تقاریرکی وڈیوزبھی دکھائی گئیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کے اسی منصوبے کے تحت 2017ء میں اسٹیبلشمنٹ نے مصطفےٰ کمال اور فاروق ستارمیں ملاپ کرایااوردونوںنے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ایم کیوایم کوختم کیاجائے گا، اب دنوں جماعت کے ملاپ سے ایک نئی جماعت بنے گی اورنئی پارٹی، نئے منشوراورنئے انتخابی نشان پر الیکشن لڑاجائے گا۔اس اعلان کے خلاف ایم کیوایم پاکستان میں کارکنوں نے بغاوت کردی توفاروق ستارکواس سے پیچھے ہٹناپڑا جس کی سزادینے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے فاروق ستار کی ایم کیوایم پاکستان سے چھٹی کرادی ۔ مصطفےٰ کمال نے اسکے چند روز بعد اپنی پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ ان کایہ ملاپ اسٹیبلشمنٹ نے کرایاتھا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے دفن کرنے کا جو اعلان مصطفےٰ کمال سے کرایا گیا اسی منصوبے کے تحت 12جنوری 2023ء کو ایم کیوایم پی آئی بی، ایم کیوایم بہادرآباد اورپی ایس پی کا انضمام کرایاگیا۔ بظاہر تویہ کہاگیاکہ پی ایس پی کوایم کیوایم پاکستان میں ضم کیاگیاہے لیکن دراصل ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوکر مصطفےٰ کمال ایم کیوایم کودفن کرنے کے منصوبے پر ہی کام کررہاہے اوراسی منصوبے کی تکمیل کے لئے ان تمام لوگوںکوآہستہ آہستہ ایم کیو ایم پی سے فارغ کرایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ پی ایس پی ،بہادرآباد اورپی آئی بی ٹولے کے انضمام سے ایم کیو ایم پاکستان کی کئی اہم شخصیات قطعی خوش نہیں ہیں اوروہ یہ سمجھتے ہیںکہ مصطفےٰ کمال دراصل ایم کیوایم پاکستان کوختم کرنے آیا ہے۔ اسی لئے جس دن سے یہ انضمام ہوا، ایم کیوایم پاکستان کی کئی سرکردہ شخصیات پارٹی کوچھوڑ گئی ہیں جن میں عامر خان اوروسیم اختراوردیگرشامل ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ عامرخان جو اس انضمام کے خلاف تھا لہٰذا اس کو راستے سے ہٹانے کیلئے 19فروری 2023ء کواس کے ایک قریبی ساتھی آصف خان کومصطفےٰ کمال نے ایجنسیوں کے زریعے گرفتارکرایا اور پھرعامر خان کو ایم کیوایم پاکستان سے باہر کروادیا گیاجس پر عامر خان نے احتجاج بھی کیاتھا۔ اسی طرح ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرا ور سابق میئرکراچی وسیم اختر بھی شروع دن سے اس انضمام کے خلاف تھے ،انہوں نے بھی احتجاجاًایم کیوایم پاکستان کو خیرباد کہہ دیا۔وسیم اخترپر دباؤڈالنے کے لئے 5 اپریل 2023ء کو اس کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کرائی گئی جس کی خبر میڈیا پر بھی نشرہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ مصطفےٰ کمال گروپ کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم پاکستان میں موجود کارکنوں میں بھی سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور ایم کیوایم پاکستان کے دیگر سینئر لوگ بھی پارٹی چھوڑ کرگھروںپر بیٹھ گئے ہیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے اندرپارٹی پر قبضہ کی جنگ جاری ہے ، ثابت ہوگیا ہے کہ اصل سازش ایم کیوایم پاکستان پر مصطفےٰ کمال کاقبضہ کراناہے۔مصطفےٰ کمال اورانیس قائم خانی گروپ کے لوگوں کے ذریعے اس سازش پرعمل کرانے کاٹاسک دیا گیا ہے کہ اوراس کاالزام اصل ایم کیوایم پر تھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی سلسلے میں میڈیامیں جعلی اورجھوٹی خبریں نشر کرائی گئی ہیں۔
 اراکین رابطہ کمیٹی نے اظہارخیال کرتے ہوئے جعلی اورمن گھڑت رپورٹس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داروںاور کارکنوںپر الزامات لگانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے کیلئے اس کوایک سیاسی جماعت کے بجائے دہشت گرد ، ملک دشمن اورنجانے کیاکیاکہاجاتا ہے تاکہ عوام کواس سے متنفر کیاجائے اسی طرح ایم کیوایم اوورسیز کے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے خلاف بھی مسلسل زہریلاپروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ، وہاں موجود ہرکارکن کو ٹارگٹ کلر، دہشت گرد اورنہ جانے کیاکیا کہا جاتا ہے جبکہ وہ پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکن ہیں اوراپنی تحریک کاپیغام پھیلانے کے ساتھ ساتھ ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکن فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مصطفےٰ کمال گروپ حقیقی کی شکل اختیار کرچکا ہے اورپارٹی کے اندرجولوگ مصطفےٰ کمال کے پارٹی پرقبضہ کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیںانہیں سائڈ لائن کیاجارہاہے، جوناراض ہوکرگھروں پربیٹھ گئے ہیں انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں،مختلف بلدیاتی اداروں میں ملازمتیں کرنے والے کارکنوںکوبھی دھمکیاں دیکرمصطفےٰ کمال گروپ کیلئے کام کرنے پر مجبورکیاجارہاہے، جیلوں میں اسیروںکوبھی دھمکیاں دی جارہی ہیںجبکہ شہیدوں ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کوفراموش کردیاگیاہے اوران کے اہل خانہ کی تذلیل کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین معاملے کانوٹس لیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب فوج کی قیادت کی جانب سے یہ کہاجارہاہے کہ وہ نیوٹرل ہے توپھروہ کون لوگ ہیں جواپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اب بھی کراچی میں سیاسی جماعتوں کی توڑپھو ڑ، گروپنگ، کسی کو اوپرلانے کسی کوگرانے اوراصل ایم کیوایم پرمن گھڑت الزامات لگانے کی گھناؤنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے ہمارا پاکستان کانعرہ لگایاہے جوبہت مثبت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارابھی ہے اورہمارا پاکستان کے نعرے کاتقاضہ ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کاکھیل بند کرایاجائے،ایم کیوایم کے خلاف سازشوںکانوٹس لیاجائے، قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم پر پابندی ختم کرائی جائے ۔ 
٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:39:25 PM