مہاجروںسمیت تمام لسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا
جائے اوردہرامعیار ختم کیاجائے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
مردم شماری میں کراچی کی60فیصد آبادی کوغائب کردیاگیا
ہم کسی کاحق چھیننانہیں چاہتے ، ہم صرف اپناحق چاہتے ہیں
کرپٹ مافیا نہیں چاہتی کہ قائدتحریک الطاف حسین اورانکی ایم کیوایم ملک کی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہو۔مصطفےٰ عزیزآبادی
الطاف حسین پردشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا۔قاسم علی رضا
مہاجروںکے ساتھ دوسرے درجے کاسلوک کیا جاتاہے۔ہاشم اعظم
مردم شماری میںہماری 60فیصد آبادی کم کردی گئی ہے ۔سہیل خانزادہ
الطاف بھائی نے غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کرائی ۔ندیم شیخ
حقوق کیلئے الطاف حسین کی قیادت میںمتحد ہوناہوگا۔ امتیازانصاری
ایم کیوایم برطانیہ ساؤتھ لندن کے زیراہتمام افطارپارٹی سے خطاب
لندن … 17 اپریل 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ ہم کسی سے اس کاحق چھیننانہیں چاہتے ، ہم صرف اپناحق چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیںکہ پاکستان میں مہاجروںسمیت تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے اوردہرامعیار ختم کیاجائے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم برطانیہ ساؤتھ لندن کے زیراہتمام افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارپارٹی ساؤتھ لندن کے مقامی کمیونٹی سینٹرمیں منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں،بزرگوںاورخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان میں چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری ہے، قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان کی سیاست میں نئی روایت کوجنم دیا، الطاف حسین پاکستان کے وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نہ خودکبھی الیکشن میں حصہ لیا اورنہ ہی ان کے کسی بھائی بہن نے الیکشن میں حصہ لیابلکہ انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ایوانوں میں بھیجا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاانقلابی پیغام اورایم کیوایم جیسی منظم عوامی جماعت پاکستان کے فرسودہ اور کرپٹ نظام کیلئے ایک خطرہ سمجھی گئی اسی لئے 19 جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیاگیاجوآج تک جاری ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان کی کرپٹ مافیا نہیں چاہتی کہ قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم ملک کی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہواورملک سے چند خاندانوں کی اجارہ داری کاخاتمہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن آج پاکستان میں آٹے کی قلت ہے ،اسلئے کہ پاکستان سے ہزاروں ٹن گندم ایران اور افغانستان اسمگل ہوجاتی ہے جبکہ ملک کے غریب عوام آٹے کا ایک تھیلاحاصل کرنے کیلئے کچل کرجاں بحق ہورہے ہیں۔ اسی طرح ملک سے روزانہ اربوں ڈالرز کی چینی، ادویات، کرنسی اوردیگرقیمتی اشیاء بھی ایران اور افغانستان اسمگل ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے بارڈرزپر اسمگلنگ کو روکناکس کی ذمہ داری ہے؟ قائد تحریک الطاف حسین نے اس کرپٹ مافیاکے خلاف آواز بلندکی تو ان کی تقریریں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ تمام ترزیادتیوں کے باوجود مہاجروںاورمظلوموںکے حقوق کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اورنیشنل اورانٹرنیشنل انفارمیشن سیکریٹری قاسم علی رضا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ملک کے وہ واحد سیاستداںہیں جن پر ان کادشمن بھی کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کے ذمہ دار جہاں حکمراں طبقہ ہے وہیں عوام بھی قصوروار ہیں جنہوں نے متحد ہوکراپنے حقوق کے لئے آوازنہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ جب تک مہاجر عوام اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں آکر کھل کر آوازبلندنہیں کریںگے اس وقت تک گونگے اوربہرے حکمرانوںکوکوئی احساس نہیں ہوگا۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ ہمیں اپنے اتحاد سے دنیاکوبتانا ہوگا کہ دنیاکی کوئی طاقت ہمیں غلام نہیںبناسکتی۔ جب تک اللہ تعالیٰ کی تائید قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہے دنیا کی کوئی طاقت الطاف بھائی کاچیپٹر کلوز نہیں کرسکتی۔ ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صرف چارقومیتوںکی بات ہوتی ہے ، مہاجروںکے ساتھ دوسرے تیسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیا جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کی موجودہ تباہ کن صورتحال کا سبب یہ ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو امور مملکت سے کاٹ دیا گیاہے اورملک پر وہ طبقہ قابض ہے جنہوںنے قیام پاکستان کی مخالفت کی اورملک کودونوں ہاتھوںسے لوٹا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروںکوشناخت دی اورہمیں اس پر فخر ہے کہ آج ہم مہاجرکہلاتے ہیں اور ہم قائدتحریک الطاف حسین کے کارکن ہیں ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے اپنے خطاب میں مہاجروں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک اورناانصافیوں پرروشنی ڈالی اورکہاکہ مہاجرقوم کے غداروں کی وجہ سے قوم اس نہج پرپہنچ چکی ہے کہ آج مہاجروںپر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے ہیںاور تعلیم یافتہ مہاجر بھی محنت مزدوری کرنے پر مجبورہیں۔مہاجربہنیں اوربیٹیاںسڑکوںپر اسٹال لگانے پر مجبورہیں۔ انہوںنے کہاکہ مردم شماری میں بھی کراچی کی آبادی 60فیصدکم کردی گئی ہے تاکہ مہاجروں کوان کی اصل آبادی کے تناسب سے ایوانوں میں نمائندگی ، حقوق اور وسائل سے محروم رکھا جائے ۔ یہ سراسرظلم ہے اورہم اس ظلم کوکسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریںگے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ندیم شیخ نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ملک کی میں سب سے پہلے غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کرائی اورانہیں ایوانوں میں بھیجا ۔ ایم کیوایم ساؤتھ لندن کے یونٹ انچارج امتیازانصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے موجود ہ حالات میں اپنے حقوق کے حصول
اورناانصافیوں سے نجات کے لئے ہمیں قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میںمتحد ہوناہوگا۔
٭٭٭٭٭