Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوآئین ملک کے عوام میں تقسیم اور امتیاز ی سلوک کوتحفظ فراہم کرتا ہووہ منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


جو آئین ملک کے عوام میں تقسیم اور امتیازی سلوک کوتحفظ فراہم کرتا ہووہ منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 4/10/2023
جوآئین ملک کے عوام میں تقسیم اور امتیاز ی سلوک کوتحفظ فراہم کرتا ہووہ منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
 کوٹہ سسٹم جیسے غیرمنصفانہ نظام کوآئینی تحفظ دیدیا گیا جس میں پنجاب کا 57فیصد مقرر کرکے دیگر قوموں کاحق مارا جارہا ہے  
 حضوراکرم ۖ کا آخری خطبہ ہی قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم کامنشورہے جس کی روح میرٹ ہے 
 مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کوغائب کردیاگیا ۔سہیل خانزادہ
ہم الطاف بھائی کی قیادت میں منزل پر ضرور پہنچیں گے ۔ یاسمین نوین
 ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کی افطارپارٹی سے خطاب
افطارپارٹی سے ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج معین احمد کا بھی خطاب۔ افطارپارٹی میںشرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت 

لندن…10  اپریل 2023ئ
ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ حضوراکرم ۖ کا آخری خطبہ ہی  قائدتحریک الطاف حسین اوران کی ایم کیوایم کامنشورہے جس کی روح میرٹ ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام ایسٹ ہیم کے علاقے منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارپارٹی میںشرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑامسئلہ قوموںکوانکے حقوق سے محروم رکھنااورعدم مساوات ہے ۔ ملک پنجاب کی طاقتور اشرافیہ ، وڈیروں اور جاگیرداروں کی زنجیروںمیں جکڑا ہوا ہے۔ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق اور ملک میںرائج اس غیرمنصفانہ سسٹم کے خلاف جدوجہد شروع کی تو ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلنے کی کوششیں کی گئیں جو آج بھی جاری ہیں ۔اسی طرح اپناحق مانگنے والے مظلوم سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، سرائیکیوں،ہزارے وال ،گلگت بلتستان کے لوگوں کے خلاف بھی طاقت استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوٹہ سسٹم جیسے غیرمنصفانہ نظام کوآئینی تحفظ دیدیا گیاہے جس میںپنجاب کا 57فیصد مقرر کرکے دیگر قوموں کاحق ماراجارہاہے جبکہ مہاجر اس غیرمنصفانہ نظام کی دودھاری تلوارسے کاٹے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جوآئین ملک کے عوام میں تقسیم اور امتیاز ی سلوک کوتحفظ فراہم کرتاہووہ منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان کسی ایک صوبے یا پنجاب کی اشرافیہ کانہیں بلکہ تمام قوموں اور نسلی ولسانی اکائیوں کا ملک ہے ۔ کوٹہ کے بجائے میرٹ کانظام نافذ کرکے اور تمام قوموں کے ساتھ یکساں سلوک کرکے ہی ملک کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروںکے ساتھ ہردور میں ناانصافیاں کی گئیںاورانہیں انکے حق سے محروم رکھاگیا۔ہر مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوںکی آبادی کو آدھاپیش کیا گیا اوراب ہونے والی مردم شماری میں بھی کراچی کی آدھی آبادی کو غائب کردیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں شہریوں کو اسٹریٹ کرائمز کی آڑ میں مارا جارہاہے اورکوئی تحفظ فراہم کرنے والانہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کواپنی بقاء اور حقوق کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کاساتھ دینا ہوگا۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نے کہاکہ مائیں بہنیں قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیںاورہم انکی قیادت میں اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گے ۔ اس موقع پر ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج معین احمد نے بھی خطاب کیا۔ افطار پارٹی میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سمیع الدین ،آصف سعید اور عادل شفیق بھی شریک تھے ۔تقریب کی نظامت سلمان راجپوت نے کی جبکہ تلاوت قرآن مجید عادل شفیق نے کی۔ 




















1/4/2025 11:45:22 PM