Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجد صابری شہید ایک سچے عاشق رسولۖ اوراہل بیت اطہار سے محبت کرنے والے تھے۔الطاف حسین


 امجد صابری شہید ایک سچے عاشق رسولۖ اوراہل بیت اطہار  سے محبت کرنے والے تھے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/9/2023 1
 امجد صابری شہید ایک سچے عاشق رسولۖ اوراہل بیت اطہار  سے محبت کرنے والے تھے۔الطاف حسین
  امجد صابری شہید  کوایک سازش کے تحت قتل کیاگیاتاکہ اس کوجوازبناکر کراچی میں جاری آپریشن کومزید تیز کیا جاسکے 
 امجدصابری شہید کے سفاکانہ قتل میں وہی قوتیںملوث تھیں جنہوں نے ماضی میں بھی کراچی میں ریاستی آپریشن کاجواز پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے قتل کئے 
امجدصابری شہید نے اپنے کلام کے ذریعے عشق رسولۖ اور عشق اہل بیت   کا جو پیغام پھیلایاہے اسکی بدولت انکی محبت اوراحترام ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
 امجد صابری شہید کی برسی پرقائدتحریک الطاف حسین کاخراج عقیدت

لندن …  9  اپریل 2023ء 
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتازقوال ،ثناخواںاورعاشق رسول امجد صابری شہید   کی برسی پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ 
اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجد صابری شہید ایک سچے عاشق رسولۖ اوراہل بیت اطہار  سے محبت کرنے والے تھے، وہ اپنے کلام کے ذریعے دنیابھرمیں امن اور محبت کے پیغام کوعام کررہے تھے اورکراچی سے تعلق کی بنیاد پر وہ حق پرستی کی تحریک کے بھی ایک سچے ہمدرد تھے۔ انہیں ایک سازش کے تحت قتل کیاگیاتاکہ اس کوجوازبناکر کراچی میں جاری آپریشن کومزید تیز کیاجاسکے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجدصابری شہید کے سفاکانہ قتل میں وہی قوتیںملوث تھیں جنہوں نے ماضی میں بھی کراچی میں ریاستی آپریشن کاجواز پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے قتل کئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنہوں نے امجدصابری شہید جیسی ہستی کواپنے گھناؤنے مقاصدکی تکمیل کے لئے خون میں نہلایاوہ کراچی کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امجدصابری شہید نے اپنے کلام کے ذریعے عشق رسولۖ اورعشق اہل بیت  کا جو پیغام پھیلایاہے اسکی بدولت انکی محبت اوراحترام ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہید کے درجات بلند سے بلند فرمائے ۔ 



1/4/2025 11:23:06 PM