Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز ہتھیانے کے شیطانی منصوبہ بندی کی اجازت جنرل قمرباجوہ اور جنرل فیض حمید نے دی تھی، قائد تحریک الطاف حسین


 لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز ہتھیانے کے شیطانی منصوبہ بندی کی اجازت جنرل قمرباجوہ اور جنرل فیض حمید نے دی تھی، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 4/8/2023 1

لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز ہتھیانے کے شیطانی منصوبہ بندی کی اجازت جنرل قمرباجوہ اور جنرل فیض حمید نے دی تھی، قائد تحریک الطاف حسین 
 اس مقصد کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میںISI کاخصوصی سیل تشکیل دیاگیا 
لندن میں آئی ایس آئی کا اسٹیشن چیف کرنل شیرعباس ، ایم کیوایم کی پراپرٹیز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے وکلاء کے پاس بھاگتا رہا
کرنل شیرعباس نے MQM-P کے چند رہنماؤں کو مجبور کیاکہ وہ ایم کیوایم ٹرسٹ کی پراپرٹیز لینے کیلئے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دائر کریں
 ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹیز کیس کی ساری فنڈنگ آئی ایس آئی اور کراچی کے چند تاجروں نے کی 
پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کے لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز پر MQM-P کے دعوے کے پس پردہ حیرت انگیز انکشافات 
لندن۔۔۔8، اپریل2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز ہتھیانے کے شیطانی منصوبہ بندی کی اجازت پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے دی تھی اور اس مقصد کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں آئی ایس آئی کاخصوصی سیل تشکیل دیاگیا تھا ۔انہوں نے یہ انکشاف جمعرات کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے برطانیہ میں اپنے خلاف مقدمات اور ایم کیوایم کی پراپرٹیز پر MQM-P کے دعوے کے پس پردہ حیرت انگیز انکشافات بھی کیے ۔ انہوںنے کہاکہ لندن میں ایم کیوایم کے پاس پراپرٹیز کی شکل میں اثاثے موجود تھے ،جنہیں ہتھیانے کیلئے آئی ایس آئی کا ایک بہت بڑا سیل تشکیل دیا گیا ، جس نے میرے خلاف مقدمات بنانے کے اقدامات 2012ء سے شروع کردیے تھے ، لندن میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود آئی ایس آئی کے اسٹیشن چیف نے پراپرٹیز کیس کومزید تیز سے تیز ترکیا۔لندن میں آئی ایس آئی کا اسٹیشن چیف کرنل شیرعباس ، لندن میں متعددوکلاء سے ملا، ان وکلاء نے مجھے خود یہ اطلاع دی کہ کرنل شیرعباس ، لندن میں موجودایم کیوایم کی پراپرٹیز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے وکلاء کے پاس بھاگتا پھر رہا ہے ،بالآخر اسے ایک بیرسٹر کیمدد حاصل ہوگئی ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ کرنل شیرعباس نے منصوبے کے مطابق اپنے اعلیٰ ترین حکام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ MQM-P کو یہ پراپرٹیز دلوانے کیلئے جان کی بازی بھی لگادے گا۔ اس ناپاک شیطانی منصوبہ بندی کی اجازت جنرل فیض حمید اورجنرل باجوہ نے دی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ کرنل شیرعباس نے پاکستان جاکر MQM-P کے چند رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں مجبور کیاکہ وہ ایم کیوایم ٹرسٹ کی پراپرٹیز لینے کیلئے لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دائر کریں اور ایسا کرنے کی صورت میں انہیں مزید انعام واکرام سے بھی نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹیز کیس کی ساری فنڈنگ آئی ایس آئی اور کراچی کے چند تاجروں نے کی ، کرنل شیرعباس نے پاکستان جاکر بہادرآباد کراچی میں MQM-P کے آفس میں چند رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں اوران پر دباؤ ڈالا کہ جو ہم کہہ رہے ہیں وہی کرو۔انہوں نے کہاکہ کرنل شیرعباس نے لندن میں ایم کیوایم کے سابق اراکین محمد انور اور طارق میر سے بھی کئی ملاقاتیں کیں اور ان سے کہاگیا کہ وہ پراپرٹیز کیس میں الطاف حسین کے خلاف، ایم کیوایم پی نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا ساتھ دیں۔اس 
کے بعد محمدانورنے خود مجھے فو ن کرکے کہاکہ آپ HMRC کے ہرجانے کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ورنہ میں آپ کو بتارہاہوںکہ ہماری آئی ایس آئی سے مکمل سیٹنگ ہوچکی ہے جوپاکستان کے ایک بڑے نیوز پیپر اور ٹی وی چینل کے رپورٹر نے کروائی ۔ محمد انور نے اس چینل کے رپورٹر کوآئی ایس آئی کے کہنے پر ''را'' سے فنڈنگ لینے کے جھوٹے الزامات بھی ایم کیوایم پرلگائے۔ انہوںنے کہاکہ محمدانور کو مزید یقین دہانی کرانے کیلئے آئی ایس آئی کے افسران نے محمد انور کی آئی ایس آئی کے سینئر ترین حکام سے قطر اوردبئی میں ملاقاتیں بھی کروائیں تاکہ محمد انور کویقین ہوجائے کہ بات ''اوپر'' سے ہی کی جارہی ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ محمد انور نے طارق میر پربھی زوردیا کہ اگر وہ میرا ساتھ دیں تو ان پر جو مقدمات قائم ہیں خواہ پاکستان میں یا لندن میں ، انہیں ختم کروادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ان تمام سازشوں کا بنیادی مقصد مہاجرلیڈرشپ کو ختم کرنا تھا ۔ اس وقت پاکستانی ایمبیسی میں آئی ایس آئی کااسٹیشن کمانڈر کرنل لیاقت تھا۔ کرنل لیاقت 2016ء تک لندن میں آئی ایس آئی کااسٹیشن انچارج تھا۔ کرنل لیاقت وہی شخص ہے جس نے لندن سے جانے کے بعد 2017ء میںآئی ایس آئی کے ''پروجیکٹ عمران خان'' پر کام شروع کیا اور جنرل فیض حمید کی آنکھوں کاتارہ بن گیا۔ کرنل لیاقت کے بارے میں محترمہ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ وہ پارلیمنٹ چلاتا ہے ۔ اسی کرنل لیاقت نے عمران فاروق شہید کے قتل کیس میں مجھے یعنی الطاف حسین کو پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام ہوا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 2021ء میںکرنل لیاقت کو کرپشن کے الزامات میں آئی ایس آئی سے نکال دیا گیالیکن اس کے باوجود کرنل لیاقت آج بھی اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے بنگلے میں رہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ کرنل لیاقت کو پاکستان چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے اوراسلام آباد کے معروف صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اس خبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کرنل لیاقت لندن سے جانے کے بعد میرے خلاف جو سازشی کام کررہا تھا ،وہ کام اس نے لندن میں آئی ایس آئی کے نئے آنے والے اسٹیشن انچارج کرنل حسن کو دیاجو 2018ء تک لندن میں رہا ۔ کرنل حسن کے بعد نئے آنے والے کرنل شیرعباس نے ایم کیوایم کے خلاف جاری کام کوپورا کرنے کا بیڑا اٹھایا اورMQM-P اورمحمدانور کو اپنے ساتھ ملالیا۔ انہوںنے کہاکہ ان حقائق سے عوام کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان کے کروڑوںافراد کا متفقہ قائد الطاف حسین ، کس طرح پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ 
اورآئی ایس آئی کی سازشوں کا شکار تھا اورآج کے دن تک ہے ۔ 
٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:40:05 PM